شاہ لطیف ٹاؤن سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

ہماری ویب  |  Jun 26, 2025

شاہ لطیف ٹاؤن کی جھاڑیوں سے ملنے والی تشدد زدہ نعش کی شناخت 55 سالہ رقیہ کے نام سے ہوگئی مقتولہ 8 بیٹیوں کی ماں اور ناظم آباد کی رہائشی تھی۔

بدھ کی شب ایک بجے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر اے 25 چرچ کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت 55 سالہ رقیہ زوجہ حاجی احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ شاہ لطیف پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، نامعلوم مقام پر قتل کے بعد مقتولہ کی لاش یہاں پھینکی گئی۔

دوسری جانب اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ منگل کی شام چھ بجے ناظم آباد سے لیاقت آباد سبزی خریدنے نکلی تھی اور لاپتہ ہوگئی، انہوں نے بتایا کہ ہم نے دکاندار سے معلومات کی تو پتہ چلا کہ وہ سبزی خرید کر گئی۔ اہل خانہ کے مطابق رات گئے تک ڈھونڈنے پر تھانے میں اطلاع کی اور اسپتالوں میں معلوم کرنے گئے تو پتہ چلا کہ شاہ لطیف ٹاؤن سے لاش ملی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More