چیز دلانے کے بہانے بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

ہماری ویب  |  Jul 01, 2025

ابراہیم حیدری پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بچی (ک) گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے اسے اپنے ساتھ لے گیا۔ بعد ازاں بچی نے گھر آکر اہل خانہ کو بتا دیا جنہوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔

ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واٹر پمپ کے قریب طارق ولد دوست محمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال روانہ کردیا، پولیس کے مطابق اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More