پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے معروف میزبان نادیہ خان کے ایک بیان پر تنقیدی ردعمل دیا ہے۔ یہ ردعمل نادیہ خان کے اُس وضاحتی بیان کے بعد سامنے آیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں انہوں نے ہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ سے متعلق اپنی رائے میں تبدیلی کی وضاحت کی۔نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں تبدیلی ہانیہ کی وجہ سے نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا یوٹرن نہیں بلکہ دانشمندی کی علامت ہے۔
زرنش خان نے نادیہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا ویڈیو بیان اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ جب دوسروں کے بارے میں منفی بات کی جاتی ہے تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے، یہ اب شاید نادیہ کو اندازہ ہو گیا ہوگا۔
زرنش نے سوال اٹھایا کہ نادیہ کو کس حق سے کسی کی شخصیت پر تبصرے کرنے، مذاق اُڑانے یا تنقید کرنے کی اجازت ہے؟
زرنش نے نادیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عزت دیں گی تو عزت ملے گی، آپ اپنا وربل ڈائریا کنٹرول کریں تاکہ کسی کو موقع بھی نہ ملے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب خود پر بات آئے تو برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن دوسروں کیلئے کچھ بھی کہہ دینا آسان ہوتا ہے۔
زرنش نے عوام کو بھی پیغام دیا کہ ہر فرد کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے اور دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔