لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے میں دبی 6 خواتین کو نکال لیا گیا

ہماری ویب  |  Jul 11, 2025

پنجاب کے شہر لاہور میں مکان کی بالائی منزل کی چھت گرنے سے 6 خواتین ملبے تلے دب گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاہور کے علاقے گوالمنڈی، لاہور ہوٹل کے قریب گزشتہ شب مکان کی بالائی منزل کی لکڑی سے بنی خستہ حال چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین ملبے تلے دب گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ لاہور ہوٹل کے نزدیک آٹا چکی کے قریب ایک گھر کی چھت گرنے کی اطلاع ملی تھی تاہم خوش قسمتی سے چھت گرنے کے واقعہ میں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔ عمارت میں پھنسے افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دبنے والی خواتین کی شناخت ماریہ، نابیہ، مینال، جوریہ، بابرہ اور فوزیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More