بلوچستان اسمبلی میں جوڑے کےقتل کیخلاف مذمتی قرار منظور

ہماری ویب  |  Jul 23, 2025

بلوچستان اسمبلی نے مارگٹ میں غیرت کے نام پر مر د اور خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے سے متعلق مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کر لی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی غزالہ گولہ نے مارگٹ میں مرد اور خاتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے سے متعلق مشترکہ قرار داد پیش کی ۔

قرارداد کی حمایت میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی اور مشیر کھیل مینہ مجید نے کہا کہ خواتین کا قتل کسی بھی طور غیرت نہیں کہلا سکتا، واقعے میں ملوث تمام ملزمان بشمول سردار کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے سوال اٹھایا کہ ماں، بہن اور بیٹی کو قتل کرنا کہاں کی غیرت ہے؟

نور محمد دمڑ نے کہا کہ جرگے کا فیصلہ جذباتی تھا اور ویڈیو بنا کر قتل کرنا ناقابل قبول ہے، ایوان نے مارگٹ واقعے سے متعلق مشترکہ مذمتی قرار داد منظور کرلی۔

بعدازاں بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 25 جولائی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More