کوئٹہ اور مستونگ میں قتل کے واقعات، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس، مجرموں کی گرفتاری کا حکم

ہماری ویب  |  Aug 01, 2025

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں دو معصوم بچیوں کے قتل اور مستونگ میں میاں بیوی کے قتل کے واقعات پر دکھ اور شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایسے سفاک مجرم خواہ کتنے ہی بااثر یا صاحب حیثیت کیوں نہ ہوں، قانون ان سے کسی صورت نرمی نہیں برتے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

میر سرفراز بگٹی نے ان واقعات کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ تحقیقات سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر مکمل شفافیت کے ساتھ کی جا سکیں۔ انہوں نے پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو ہدایت کی کہ جدید فرانزک اور تکنیکی وسائل استعمال کر کے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ درندگی پر مبنی واقعات پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے مترادف ہیں اور صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل انصاف فراہم کرنا حکومت کی قانونی، اخلاقی اور آئینی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں بچیوں کو سانس بند کر کے قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More