رات گئے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا ریکارڈ کی گئی؟

ہماری ویب  |  Aug 02, 2025

رات گئے ملک کے مختلف حصوں میں اچانک زمین ہل گئی۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور، سوات، مالاکنڈ، میرپور آزاد کشمیر اور دیگر شہروں میں زلزلے کے واضح جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ زیرِ زمین گہرائی 102 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع جیسے مردان، ہری پور، شانگلہ، ہنگو، ضلع مہمند اور ایبٹ آباد میں بھی زمین لرز اٹھی۔ پنجاب کے شہروں مری، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، گجرات، مریدکے اور ٹیکسلا میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جھٹکے رات 2 بج کر 4 منٹ پر آئے، جنہیں افغانستان اور تاجکستان کے کچھ حصوں میں بھی ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے کچھ دیر بعد اسلام آباد، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز بارش اور گرج چمک کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More