بلوچ کسی لاحاصل جنگ کا حصہ نہیں، پاکستان کو کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

ہماری ویب  |  Aug 13, 2025

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سول اور ملٹری ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، ماضی میں احتجاج کے نام پر دنوں سڑکیں بند رہتی تھیں لیکن اب یہ صورتحال ختم ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بلوچ کسی لاحاصل جنگ کا حصہ نہیں اور پاکستان کو کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی یہ ملک تا قیامت مضبوط و قائم رہے گا۔

جشنِ آزادی کے موقع پر گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ ہے کہ فوج، ایف سی، لیویز اور پولیس کی مدد سے صوبے میں مکمل امن قائم کریں گے وہ دن دور نہیں جب بلوچستان میں امن کا سورج پوری آب و تاب سے چمکے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کراچی سے تربت کا سفر خطرناک سمجھا جاتا تھا مگر آج حالات بہتر ہیں۔ ریاست اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبے حقیقت پسندانہ بنیادوں پر بنانے، ملازمتوں میں میرٹ اور بہتر گورننس کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جھوٹے پروپیگنڈے اور گمراہ کن بیانیے کا شکار نہ ہوں۔ پاکستان کو کمزور یا تقسیم کرنے کی ہر کوشش ماضی میں ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی کیونکہ اس کی بنیادیں عوام کے اتحاد اور قربانیوں پر قائم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More