آپریشن بنیان مرصوص۔۔ میں غیر معمولی جرأت اور عظیم قربانی پر 488 افسران و جوانوں کو اعزازات عطاء

ہماری ویب  |  Aug 14, 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران غیر معمولی بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسران و جوانوں کو اعلیٰ عسکری اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر کل 488 افسران اور جوانوں کو مختلف تمغے، ستارے اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

ایوارڈز میں 8 جوانوں کو ستارۂ جرأت، 5 کو تمغۂ جرأت، 24 کو ستارۂ بسالت، 45 کو تمغۂ بسالت جبکہ 146 کو امتیازی اسناد عطا کی گئیں۔ اس کے علاوہ 259 جوانوں کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز اور ایک کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لانس حوالدار عامر شیراز، نائیک عبد الرحمٰن، لانس نائیک اکرم اللّٰہ، سپاہی عدیل اکبر اور کیپٹن علی حسن کو تمغۂ جرأت دیا گیا۔

ستارۂ جرأت حاصل کرنے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، اسکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، طلال حسن اور فدا محمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ اعزازات ان جوانوں کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے اعتراف میں دیے گئے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع میں اپنی جانیں تک نچھاور کر دیں یا جان کی پروا کیے بغیر خطرناک مشنز مکمل کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More