پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ میچ میں پشاور زلمی نے لیجنڈز الیون کو چھ رنز سے شکست دی ہے۔
یوں تو یہ میچ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا لیکن بابر اعظم کی شعیب اختر اور وقار یونس کے خلاف بیٹنگ اور گراؤنڈ میں زبردستی گھس آنے والے شائقین کی بابر کے قریب جانے کی کوششیں توجہ کا مرکز بنیں رہیں۔
پندرہ، پندرہ اوورز پر مشتمل میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیتنگ کرتے ہوئے 14٫4 اوورز میں 144 رنز بنائے، لیکن جواب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم 138 رنز بنا سکے۔
https://twitter.com/_rajayyy/status/1961744043383148892
بابر اعظم نے 23 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ لیجنڈز کی جانب سے کپتان انضمام الحق نے 23 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔
لیجنڈز کی جانب سے شعیب اختر، وقار یونس، شاہد آفریدی، سعید اجمل، اظہر محمود اور محمد حفیظ شامل تھے۔
پشاور زلمی انتظامیہ کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ میچ سے کتنے فنڈز جمع ہوئے۔ لیکن اتنے بڑے سٹارز کی موجودگی میں گراؤنڈ میں شائقین کا صرف بابر اعظم کے قریب آنا سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
’اُسے دنیا نے کنگ بنایا ہے‘
بابر اعظم کی چیریٹی میچ میں شرکت اور جمعے کو پاکستان کی افغانستان کے خلاف میچ میں کامیابی کے باوجود بابر کے فینز اُن کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
وہیں بعض کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف پاکستان کی جیت سے ثابت ہو گیا ہے کہ بابر اعظم کی اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔
ایکس پر صارف اُسامہ ظفر لکھتے ہیں کہ پشاور میں شاہد آفریدی سے زیادہ بابر اعظم کو توجہ دی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا برانڈ ہیں۔
https://twitter.com/hafsayall/status/1961749273353113765
’بابرالوجی‘ کے نام سے صارف نے لکھا کہ شعیب اختر اور انضمام الحق بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ ’لیکن مداح سارے حصار توڑتے ہوئے بابر سے ملنا چاہتے تھے۔‘
ملک نامی صارف نے بابر اعظم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُسے دنیا نے کنگ بنایا ہے۔‘
ایک صارف نے بابر اعظم کی جانب سے شعیب اختر کے اوور میں ایک چھکا اور تین چوکے لگانے پر کہا کہ ’وقت وقت کی بات ہے، ایک دور تھا کہ بلے باز شعیب اختر سے خوف کھاتے تھے۔‘
https://twitter.com/ahmxidd/status/1961743193286050154
’شعیب اختر تو کہتے تھے کہ پاکستانی ٹیم 130 بھی نہیں بنا سکے گی‘
جہاں بابر کے مداح، اُن کی ٹیم میں شمولیت کا مطالبہ کر رہے ہیں تو وہیں بعض بابر اعظم کے بغیر پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق شعیب اختر کی پیش گوئی پر اُنھیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے قبل شعیب اختر نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان کی ٹیم افغانستان کے خلاف 130 رنز بھی نہیں بنا پائے گی۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اس سیریز اور ایشیا کپ کے لیے بابر اعظم کو ٹیم میں شامل نہ کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی غلطی ہے۔
ایکس پر ٹیم گرین نامی صارف نے لکھا کہ کوئی شعیب اختر کو ڈھونڈے جو کہہ رہے تھے کہ بابر اعظم کے بغیر یہ ٹیم 130 رنز بھی نہیں کر سکے گی۔
جب افغانستان کو ایشیا کی ’دوسری بہترین ٹیم‘ قرار دیے جانے پر پاکستانی کپتان مسکرا دیےانڈین کرکٹ ٹیم اپنی جرسی کے سپانسر اور ’358 کروڑ کی ڈیل‘ سے کیوں محروم ہو گئی؟ایشیا کپ سے قبل محسن نقوی کا پاکستانی کرکٹرز کو پیغام: ’کارکردگی اچھی نہیں رہی تو کوئی انعام نہیں ملے گا‘عرفان پٹھان کا متنازع انٹرویو اور شاہد آفریدی پر حاوی ہونے کا دعویٰ: ’لالہ کبھی پیچھے نہیں ہٹا‘
https://twitter.com/Ab_Samad122/status/1961782927760478445
’بابر کو ہمیشہ کے لیے ٹیم سے ڈراپ نہیں کیا گیا‘
بابر اعظم اور محمد رضوان کو سلیکٹ نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انھیں ہمیشہ کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر نہیں کیا گیا۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑی پچھلی تین ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ان کی جگہ صائم ایوب، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان اوپننگ کر رہے ہیں۔
عاقب جاوید کے بقول ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایسے بلے بازوں کو ترجیح دی گئی ہے جو زیادہ اچھے سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ صائم ایوب، فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کی صورت میں 'ہمارے پاس اچھے سٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بیٹرز موجود ہیں۔'
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو سپنرز کے خلاف اپنی ٹیکنیک بہتر کرنے کا کہا گیا ہے اور وہ اس پر کام کر رہے ہیں۔
ایشیا کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان: ’بابر اور رضوان کو ہمیشہ کے لیے ڈراپ نہیں کیا گیا‘پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘