پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف آواز قرۃ العین بلوچ دیوسائی کے پہاڑی سلسلے میں ایک افسوسناک واقعے کا شکار ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ نیشنل پارک کے علاقے میں کیمپنگ کے دوران براؤن ریچھ کے حملے میں زخمی ہوئیں۔ اچانک ہونے والے اس واقعے نے نہ صرف ان کی ٹیم کو بلکہ مقامی انتظامیہ کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔
میڈیکل ذرائع کے مطابق قرۃ العین بلوچ کو فوری طور پر ریجنل اسپتال اسکردو منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں ان کے دونوں بازو متاثر ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گلوکارہ اپنے ایک نئے گانے کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں دیوسائی کے خوبصورت مناظر میں موجود تھیں۔ شمالی علاقہ جات کے سخت موسم اور جنگلی حیات کے خطرات کے باوجود شوٹنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔
یہ واقعہ مقامی اور آن لائن حلقوں میں بحث کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ دیوسائی جیسے حساس مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہمیشہ سوالیہ نشان بنتا رہا ہے۔