کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

ہماری ویب  |  Sep 10, 2025

کراچی میں جاری بارشوں کے پیشِ نظر آج شہر بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث طلبہ و اساتذہ کو مشکلات پیش آسکتی ہیں اس لیے آج ایک روزہ تعطیل کااعلان کیا گیا ہے۔

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین حیدرعلی کے مطابق بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور ٹرانسپورٹ کی مشکلات کے باعث آج بدھ کے روز نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بھی اعلان کیا ہے کہ آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More