شاہراہ بھٹو کے بہہ جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

ہماری ویب  |  Sep 10, 2025

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو کےایک حصے بارشوں میں بہہ جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے، شاہراہ بھٹو کا زیر تعمیر کچا حصہ بارش کے پانی میں نیچے چلا گیا ہے جس پر ابھی کام جاری ہے

ترجمان نے کہا کہ منہدم ہونے والا شاہراہ بھٹو کا وہ حصہ ہے جس پر نہ تو رٹیننگ وال بنی ہے اور نہ ہی اسٹون پچنگ ہوئی ہے یہ ملیر سیکشن کا حصہ ہے جس پر کام جاری ہے اور ابھی ٹریفک کے لیے کھولا ہی نہیں گیا۔

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ شاہراہ بھٹو کے جو حصے ٹریفک کے لیے کھولے گئے ہیں وہ انہیں شہری استعمال کر رہے ہیں۔ موسلادھار بارش کے باوجود قیوم آباد سے قائدآباد تک شاہراہ بھٹو ایک بہترین سفر فراہم کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج صبح میڈیا نمائندگان کے ہمراہ قیوم آباد تا قائدآباد شاہراہ بھٹو کا دورہ بھی کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو اعلیٰ معیار کی شاہراہ ہے اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں اور پروپیگنڈا حقائق کے برعکس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More