ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، آج فی تولہ نرخ 4100 روپے کم ہو گئے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ 3 لاکھ 84 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 4100 روپے کم ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3515 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں البتہ سونا مہنگا ہوا ہے اور اس کی فی اونس قیمت 36 ڈالر بڑھ کر 3618 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔