کراچی: بھٹائی آباد میں 3 خواتین قتل، بچی سمیت 3 افراد زخمی

ہماری ویب  |  Sep 11, 2025

کراچی کے علاقے جوہر بھٹائی آباد کے ایک گھر میں چھریوں کے وار سے تین خواتین جاں بحق بچی سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مینہ، ایشا اور دانیہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 14 سالہ نندنی، ایک خاتون اور ایک مرد کی شناخت اجے کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے پولیس اور تفتیشی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے زخمی ہونے والی بچی نندنی کا بیان قلمبند کرلیاہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نندنی کے بیان کے مطابق زخمی شخص اجے بچی کاماموں ہے جو واقعے میں ملوث ہے۔اجے نے تینوں خواتین کو قتل کیا اور بچی کو زخمی بھی کیا بعد ازاں ملزم نے خود کشی کی کوشش کی۔ دیگر اہلخانہ نے بھی پولیس کو بیان دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اجے نشے کا عادی نہیں ہے اور کافی عرصہ سے بیروزگار تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More