بھارت کو عالمی سطح پر ہزیمت۔۔ بھارتی پہلوان کو ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ سے کیوں باہر کیا گیا؟

ہماری ویب  |  Sep 14, 2025

کروشیا میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ بھارتی دستے کے لیے ایک غیر متوقع صورتحال لے آئی۔ ٹورنامنٹ کے دوران بھارتی پہلوان کا وزن مقررہ حد سے زیادہ نکلنے پر ٹیم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 57 کلوگرام فری اسٹائل کیٹیگری میں پیش آیا، جہاں اولمپک برانز میڈلسٹ امان سہراوت کا وزن 1.7 کلوگرام اضافی پایا گیا۔ وزن کے اس فرق نے نہ صرف ٹیم کی تیاریوں پر سوال اٹھا دیے بلکہ کھلاڑی کی کارکردگی پر بھی بحث چھڑ گئی۔

اس معاملے پر بھارتی آفیشل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امان کے وزن میں یہ اضافہ ناقابلِ قبول ہے اور اس بارے میں تفصیلی وضاحت درکار ہے کہ یہ لاپرواہی کیسے ہوئی۔

یاد رہے کہ 22 سالہ امان سہراوت نے بہتر تیاری کے لیے دیگر پہلوانوں سے پہلے ہی 25 اگست کو کروشیا کا رخ کیا تھا تاکہ ماحول اور حالات کے مطابق خود کو ڈھال سکیں، تاہم وزن کے اس مسئلے نے ان کی محنت پر منفی اثر ڈال دیا۔

یہ صورتحال بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے لیے بھی لمحہ فکریہ بن گئی ہے، کیونکہ عالمی سطح پر اس قسم کی غلطی کھیل کی ساکھ پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More