پاکستان ریلویز نے آج کئی ریل گاڑیاں کیوں منسوخ کردیں؟

ہماری ویب  |  Sep 16, 2025

پاکستان ریلویز کے مطابق 15اپ / 16ڈاؤن کراچی ایکسپریس منسوخ کردی گئی، مذکورہ ٹرین کے مسافروں کو 33 اپ / 34 ڈاؤن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جو مقررہ وقت اور انہی اسٹاپس پر روانہ ہوگی۔

17اپ / 18ڈاؤن ملت ایکسپریس، 19 اپ / 20 ڈاؤن خوشحال خان خٹک ایکسپریس، 43 اپ / 44 ڈاؤن شاہ حسین ایکسپریس بھی منسوخ کی گئیں  ہیں جن کے مسافروں کو باالترتیب 33 اپ / 34 ڈاؤن، 5 اپ / 6 ڈاؤن اور دیگر متبادل ریل گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے آج کراچی سے چند ریل گاڑیوں کی تاخیر سے روانگی سے متعلق بھی مسافروں کو آگاہ کیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 04:00 بجے کی بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر سے شام 06:00 بجے روانہ ہوگی۔ جو 15 اپ کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو لے کے روانہ ہوگی۔

7اپ تیزگام شام 05:30 بجے کی بجائے 45 منٹ کی تاخیر سے شام 06:15 بجے روانہ ہوگی۔ 145اپ سکھر ایکسپریس رات 11:00 بجے کی بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر سے رات 01:00 بجے کراچی سٹی سے روانہ ہوگی۔ دیگر تمام ریل گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں سے پیش آنے والی تکلیف پر معذرت طلب کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More