772 دنوں سے قید میں ہوں، کمرہ پنجرہ بنا دیا گیاہے، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

ہماری ویب  |  Sep 18, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خط عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سپریم کورٹ کی ریسرچ اینڈ انفارمیشن برانچ میں جمع کروایا ہے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہیں اور انہیں 9x11 کے ایک کمرے کو پنجرہ بنا کر قید کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پر 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی طبی حالت تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے مگر انہیں طبی معائنہ کروانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ انہوں نے چیف جسٹس سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔ ان کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس نے کیس 25 ستمبر کو مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More