چائے کی پیالی پھینک دی، گالیاں دیں اور۔۔ راشد فاروقی نے مزنہ وقاص کے ساتھ ایسا کیا کیا کہ وہ رو پڑیں؟

ہماری ویب  |  Sep 18, 2025

"ایک ڈرامے کے سین میں مجھے رونا تھا، لیکن میری آنکھوں سے آنسو نہیں نکل رہے تھے۔ گلیسرین ڈالنے کے باوجود بھی ناکام رہی۔ یہ دیکھ کر راشد فاروقی صاحب سیٹ پر چلانے لگے، گالیاں دیں اور کپ اُٹھا کر پھینک دیا۔ انہوں نے کہا، ’میرے سامنے کیسے کیسے کمزور اداکار بٹھا دیتے ہیں، میں ان کے ساتھ کیا پرفارم کروں گا؟‘ یہ سن کر میری آنکھوں میں واقعی آنسو آ گئے، مگر بےعزتی کی وجہ سے۔"

شوبز کی دنیا میں اکثر ستارے اپنی جدوجہد اور مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، مگر اداکارہ مزنا وقاص نے ایک پرانے انٹرویو میں ایسی حقیقت بیان کی جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔ ان دنوں ان کا ایک مختصر ویڈیو کلپ دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ سینئر اداکار راشد فاروقی کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار لمحے کو یاد کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ان پر ایک جذباتی سین عکسبند کیا جا رہا تھا جس میں انہیں رونا تھا۔ بارہا کوشش کے باوجود وہ آنسو نہیں لا سکیں، حتیٰ کہ گلیسرین کے استعمال سے بھی ناکام رہیں۔ اس صورتحال پر راشد فاروقی نے نہ صرف سخت لہجہ اختیار کیا بلکہ غصے میں آ کر چیخنے لگے، بدزبانی کی اور غصے میں کپ پھینک دیا۔

مزنا کے مطابق راشد فاروقی کا یہ کہنا کہ "میں ایسے اداکاروں کے ساتھ کیسے کام کروں؟" ان کے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور وہ شدید دکھ اور شرمندگی سے رو پڑیں۔

یہ انکشاف اب سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بنا ہوا ہے جہاں لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ سینئرز کا تجربہ اگر رہنمائی کے بجائے دباؤ اور بدسلوکی میں بدل جائے تو نئے فنکاروں کے اعتماد پر اس کے کیا اثرات پڑتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More