کیا آپ اسکول کی اس یادگار تصویر میں موجود مشہور اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 23, 2025

اسکول کے دنوں کی تصاویر ہمیشہ ایک الگ سی کشش رکھتی ہیں، خاص طور پر جب یہ تصاویر کسی ایسی شخصیت کی ہوں جنہوں نے بعد میں لاکھوں دلوں پر راج کیا ہو۔ ایسی ہی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں چند نازک اندام لڑکیاں سروں پر مٹکی اٹھائے غالباً کسی شو کے لئے پرفارم کررہی ہیں۔ انھی میں ایک نازک سی لڑکی نظر آتی ہے، چہرے پر شرمیلی مسکراہٹ اور آنکھوں میں خوابوں کی روشنی۔ زیادہ تر لوگ اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ نہیں لگا پاتے کہ یہ بعد میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی آئیکونک فنکارہ بنیں گی۔

یہ منظر راولپنڈی کرسچن سکول میں 1960 میں بچوں کا سالانہ کھیلوں کا مقابلے کا ہے اور تصویر دراصل ثمینہ احمد کی جوانی کے دنوں کی ہے جو دائیں طرف سے دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔ ثمینہ احمد وہ نام ہے جو پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے فن کی شروعات تھیٹر سے کی اور بعد میں پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ ففٹی ففٹی، الف نون، اور دیگر کامیڈی شوز میں ان کی پرفارمنس نے انہیں ہر گھر کا جانا پہچانا نام بنا دیا۔ ان کی مزاحیہ ٹائمنگ، سادہ اندازِ گفتگو اور قدرتی اداکاری نے انہیں منفرد مقام دلایا۔

وقت کے ساتھ انہوں نے سنجیدہ کردار بھی ادا کیے اور اپنے فن کو مزید نکھارا۔ ثمینہ احمد صرف ایک اداکارہ نہیں بلکہ ایک بہترین ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی رہی ہیں۔ 2020 میں منظر صہبائی سے ان کی شادی کی خبر مداحوں کے لیے خوشگوار حیرت تھی اور اسے ہر طرف سے دعائیں ملیں۔

آج بھی ثمینہ احمد شوبز میں فعال ہیں اور نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی یہ پرانی تصویر ہمیں یاد دلاتی ہے کہ خواب دیکھنے والے جب لگن اور محنت کو اپنا ساتھی بنا لیتے ہیں تو وقت انہیں کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے۔ ثمینہ احمد آج بھی اتنی ہی باوقار اور متاثر کن نظر آتی ہیں جتنی وہ اپنے اسکول کے دنوں میں تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More