نیل پالش لگائی ہوئی ہے اور تمھارے کپڑے۔۔ نماز قضا نہ کرنے والی یشما گل کو سیٹ پر تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 29, 2025

"میں نے سیٹ پر نماز پڑھنے کی کوشش کی تو ایک اداکارہ نے کہا، 'تم ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہو؟'"

اداکارہ وی جے کاروباری شخصیت یشما گل نہ صرف اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ اپنی روحانی سوچ اور ایمان کی واپسی پر بھی کھل کر بات کرنے والی شوبز شخصیات میں شامل ہیں۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے تجربات شیئر کیے کہ کیسے شوبز میں مذہبی افراد کو جج کیا جاتا ہے۔

یشما گل نے کہا: "میں نے اپنی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے، اور انہی مشکلات کے دوران مجھے اللہ کی طرف پلٹنے کی توفیق ملی۔ میں نے عمرہ بھی کیا، اور میری کوشش ہوتی ہے کہ نماز وقت پر ادا کروں۔"

انہوں نے مزید بتایا: "مجھے سیٹ پر نماز پڑھنی تھی، تو میں نے جگہ تلاش کی اور کھڑی ہو گئی۔ ایک اداکارہ نے مجھے دیکھ کر کہا: ‘تم ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہو؟ اور تم نے تو نیل پالش بھی لگائی ہوئی ہے!’"

یشما کہتی ہیں کہ: "میں یہ نہیں کہتی کہ اصول نہ فالو کریں، لیکن کم از کم نماز تو پڑھیں۔ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ میری نماز قضا نہ ہو۔" یشما گل کا کہنا تھا کہ عام تاثر یہی ہے کہ اداکار یا شوبز سے جڑے افراد روحانیت سے دور ہوتے ہیں، کیونکہ ان کا لائف اسٹائل لوگوں کو "glamorous" لگتا ہے۔ لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ: "یہ پیشہ محنت مانگتا ہے، اور یہاں بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو دوسروں سے بہتر انسان ہوتے ہیں، لیکن صرف ظاہری چیزوں کی بنیاد پر ان پر تنقید کی جاتی ہے۔"

یشما گل کی زندگی اس بات کی مثال ہے کہ شوبز میں رہتے ہوئے بھی روحانی طور پر مضبوط رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف اپنا نظریہ تبدیل کیا بلکہ اب وہ اپنی روحانی تبدیلی کو فخر کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، چاہے لوگ کچھ بھی کہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More