بلوچستان ہائی کورٹ کا لک پاس ٹنل پر ایف سی چیک پوسٹ ہٹانے کا حکم

ہماری ویب  |  Sep 30, 2025

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے لک پاس ٹنل پر عوام کی آزادانہ آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 30 اکتوبر 2025 تک ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ ہٹا دی جائے۔

چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لک پاس ٹنل صوبے کے عوام کی سہولت اور ٹریفک کے بہاؤ کو آسان بنانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے، اس پر کسی قسم کی رکاوٹ یا غیر ضروری پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سماعت کے دوران ایف سی کے نمائندہ میجر شعیب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر چیک پوسٹ منتقل کر دی جائے گی اور عوام کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی۔

عدالت عالیہ کے اس حکم کا مقصد عوامی مشکلات کا خاتمہ اور ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More