Getty Images
انڈیا میں بیٹی کے ہاتھوں اپنے سگے والدین کی مبینہ ہلاکت کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ والدین کا اپنی بیٹی کی پسند کی شادی سے انکار تھا۔
انڈین ریاست تلنگانہ کے ضلع وقار آباد میں یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے اپنے والدین کی مشکوک حالات میں موت کے حوالے سے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
ڈی ایس پی سرینواس ریڈی کی جانب سے میڈیا کو دی جانے والی تفصیلات کے مطابق یاچارم گاؤں کے رہائشی نکالی دشرتھ اور لکشمی کی ایک بیٹی سریکھا اور ایک بیٹا اشوک ہیں۔
سریکھا ایک پرائیویٹ ہسپتال میں بطور نرس کام کرتی ہیں جبکہ اشوک وقارآباد میں رہتے ہیں۔
24 جنوری کی رات سریکھا نے اپنے بھائی اشوک کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے دونوں والدین فوت ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اشوک نے انھیں بتایا کہ ’میری بہن نے مجھے کہا کہ والد کی گرنے سے موت ہوئی تو ماں بھی صدمے سے دم توڑ گئیں۔‘
تاہم اشوک نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس میں والدین کی موت کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا گیا۔
پولیس کو دوران تفتیش پتہ چلا کہ سریکھا کا اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا اور اس کی وجہ محبت کی شادی تھی۔
ایس آئی ویمالا کہتی ہیں کہ ’ہمیں معلوم ہوا کہ سریکھا کے اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔ چونکہ دونوں والدین کی موت ایک ہی وقت میں ہوئی تھی تو اس لیے ہمیں شک ہوا اور اس زاویے سے تفتیش کی گئی۔ہم نے گھر جا کر چیک کیا۔ گھر کی تلاشی لینے پر دو انجیکشن ملے، جن میں خون تھا۔‘
انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ملزمہ کے گھر سے انجیکشن ملنے اور ان میں خون موجود ہونے کے بعد شک پیدا ہوا۔ جب ملزمہ سے پوچھ گچھ کی گئی تو انھوں نے اعتراف جرم کر لیا۔‘
خودکشی کا ڈرامہ، موبائل فون نوٹ: ماں باپ کو قتل کرنے والا انجینیئرنگ کا طالب علم کیسے پکڑا گیا؟محبت کی وہ کہانی جو ایک ڈراؤنی گیم سے شروع ہوئیوہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘والد کی اٹلی سے پاکستان واپسی اور گھر میں ’ڈکیتی‘: گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے پُراسرار قتل پر والدین کی گرفتاری’پہلے ماں کو انجیکشن دیا پھر باپ کو‘
وقار آباد کے ڈی ایس پی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ جب سریکھا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو ان کے افیئر کا انکشاف ہوا۔
پولیس کے مطابق ’24 جنوری کو سریکھا شام چھ بجے ہسپتال سے گھر واپس آئی۔ اس رات ان کی ماں نے گھر میں چاول پکائے تھے۔ چونکہ لکشمی اکثر کہتی تھیں کہ انھیں پیٹ میں درد ہے تو سریکھا نے اسے ایک موقع کے طور پر دیکھا۔ انھوں نے اپنی والدہ کو کہا کہ وہ ڈاکٹر سے انجیکشن لے کر آئی ہیں۔ اس انجیکشن کو لگانے کے فوراً بعد ہی لکشمی کی موت ہو گئی۔‘
ڈی ایس پی سرینواس ریڈی کے مطابق ’تھوڑی دیر بعد جب دشرتھ گھر آئے تو سریکھا نے اپنے والد کو کہا کہ میں نے ماں کو درد کے لیے ایک انجیکشن دیا تھا، وہ سو رہی ہیں۔ پاپا آپ کو کمر میں درد ہے میں آپ کو بھی انجیکشن لگا دیتی ہوں۔‘
پولیس نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی دشرتھ کی بھی موت ہو گئی۔
انسٹاگرام پر تعارف محبت میں بدل گیا
وقار آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سریکھا کی ایک نوجوان سے انسٹاگرام پر گزشتہ سال دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔
ایس آئی ویملا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’سریکھا کے والدین نے اس لڑکے سے اپنی بیٹی کی شادی سے انکار کر دیا کیونکہ وہ مختلف ذات سے تھے۔‘
ایس آئی ویملا کے مطابق ان کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سریکھا نے اسی لیے اپنے والدین کو مار ڈالا۔
اشوک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ ان کی بہن اس طرح کی حرکت کریں گی۔
جب اس معاملے پر سریکھا کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تو انھوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔
ان کے دیگر رشتہ داروں سے بھی فون پر رابطہ کیا گیا لیکن وہ اس بارے میں بات کرنے کو تیار نہیں۔
مبالغہ آمیز تعریفیں اور تحائف: ’محبت کی بمباری‘ کی نشانیاں جو خطرے کی علامت ہیں اندھے قتل کا معمہ: وہ ’لاپتہ‘ لڑکی جس کی لاش قاتل نے قالین میں لپیٹ کر دفنا دی تھیخودکشی کا ڈرامہ، موبائل فون نوٹ: ماں باپ کو قتل کرنے والا انجینیئرنگ کا طالب علم کیسے پکڑا گیا؟وہ خاتون جس نے بوائے فرینڈ کے قتل کے بعد اُس کی ’لاش سے شادی‘ کی: ’میرے والدین اسے مار کر بھی ہار گئے‘محبت کی وہ کہانی جو ایک ڈراؤنی گیم سے شروع ہوئیوالد کی اٹلی سے پاکستان واپسی اور گھر میں ’ڈکیتی‘: گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے پُراسرار قتل پر والدین کی گرفتاری