Getty Images
پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 128 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی اس میچ میں کامیابی کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تاہم میچ ابھی ساتویں اوور میں ہی داخل ہوا تھا اور بنگلہ دیش نے تین وکٹ پر 27 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا تھا۔
بارش کے بعد جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو اوورز 50 سے کم کر کے 32 کر دیے گئے اور بنگلہ دیش کا جیتنے کے لیے ہدف بھی 275 سے کم ہو کر 243 کر دیا گیا۔
بنگلہ دیش کی اننگزGetty Images
بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز میں سے کوئی بھی جم کر پاکستانی گیند بازوں کا سامنا نہیں کر سکا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا چلا گیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ رنز وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس نے بنائے انھوں نے 33 گیندوں کا سامنا کیا اور 41 رنز بنائے جس میں اُن کے دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔
اُن کے بعد توحید وہ بنگلہ دیشی بلے باز تھے جنھوں نے 38 گیندوں کا سامنا کیا اور 28 رنز بنائے۔ تاہم ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز جم کر پاکستانی بولرز کا سامنا نہیں کر سکا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور معاذ صداقت نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ محمد وسیم اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگزGetty Images
پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو دونوں ہی اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت انتہائی پُراعتماد انداز میں کھیلتے دکھائی دیے اور پہلی اننگز کی شراکت داری میں 103 رنز بنائے۔
معاذ صداقت نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور وکٹ کی دونوں جانب ہی اچھی شاٹس لگائیں۔ انھوں نے 46 گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔
وہ 13ویں اوور کی آخری گیند پر مہدی حسن کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔
معاذ کے آوٹ ہو جانے کے بعد صاحبزادہ فرحان نے محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھی مگر وہ بھی زیادہ دیر تک بنگلہ دیشی بولرز کا سامنا نہ کر سکے اور 18ویں اوور میں تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
’بیٹنگ دیکھ کر رونا آیا‘: بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی’ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم رن ریٹ پر باہر ہوئی‘: پاکستانی ٹیم کے دفاع پر محمد رضوان کو تنقید کا سامناشامل حسین سمیت پاکستانی ون ڈے سکواڈ میں شامل چھ نئے کھلاڑی کون ہیں؟پاکستانی فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات: کرکٹ بورڈ کا رپورٹر سے معافی کا مطالبہ لیکن چینل اپنی خبر پر قائم
پاکستان کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شامل حسین تھے جنھوں نے 22 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف چھ رنز بنائے۔ اُنھیں ناہید رانا نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 40ویں اوور میں تب گری کہ جب ڈرمائی انداز میں سلمان علی آغا 231 رنز کے مجموعی سکور پر 64 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سلمان کے آؤٹ ہو جانے کے بعد پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے جنھوں نے 44 رنز بنائے۔
رضوان کے بعد حسین طلت نو رنز، عبدالصمد 11 رنز، شاہین شاہ آفریدی تین رنز، فہیم اشرف 14 رنز اور محمد وسیم ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے راشد حسین نے تین، مہدی حسن نے دو جبکہ ناہید رانا، تسکین احمد اور مُستفیض الرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Getty Images’مہارت کے ساتھ جوابی حملہ، بہت خوب معاذ صداقت‘
پاکستان میں کرکٹ فینز سوشل میڈیا پر معاذ صداقت کی بیٹنگ کی تکنیک اور انداز کے بارے میں بات کرتے اور انھیں شاباش دیتے نظر آئے۔
معاذ صداقت کی جانب سے 75 رنز کی اننگز کھیلنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی انھیں مبارکباد پیش کی اور ایکس پر لکھا کہ ’مہارت کے ساتھ جوابی حملہ۔ بہت خوب، معاذ صداقت۔‘
محمد حفیظ کی ہی طرح ایڈم بیل نے بھی معاذ صداقت کی تعریف کی اور لکھا کہ ’معاذ صداقت کو یقیناً پاکستان کی ٹی20 ٹیم میں جلد یا بدیر موقع ملے گا۔‘
بعض پاکستانی کرکٹ فینز نے تو معاذ صداقت کے بیٹنگ سٹائل کو سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز سعید انور سے بھی ملایا اور کہا کہ معاذ صداقت بالکل سعید انور کی ہی طرح کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔
عبدالرؤف خان نے بھی معاذ صداقت کی بیٹنگ کی تعریف کی اور لکھا کہ ’معاذ صداقت صرف 45 گیندوں پر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بدقسمتی رہی۔ میں ان سے ایک شاندار سنچری کی توقع کر رہا تھا۔ بہت اچھا کھیلے، شاندار۔‘
’یہ گیم اویئرنیس کی کمی تھی یا پھر سپورٹس مین سپرٹ کی‘
جہاں میچ کے آغاز میں معاذ صداقت کی اننگز کے چرچے ہوتے رہے وہیں محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان ہونے والی شراکت داری کی بھی بات تو ہوئی مگر یہاں سلمان کے اچانک سے بے ربط انداز میں رن آوٹ ہو جانے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی۔
ہوا یہ کہ محمد رضوان بیٹنگ اینڈ پر تھے اور انھوں نے مہدی حسن کی گیند پر شارٹ کھیلی جو سیدھی مہدی کی جانب گئی اور ایسے میں بیچ میں سلمان آ گئے۔
اب سلمان نے جیسے ہی گیند اُٹھا کر مہدی کو دینے کی کوشش کی تو اس سے پہلے کہ وہ ایسا کرتے مہدی نے بال اُٹھائی اور بولر اینڈ پر وکٹوں میں دے ماری اور امپائر سے رن آؤٹ کی اپیل بھی کر دی۔
اب امپائر نے بھی فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا۔ فیصلہ یہ ہوا کہ سلمان علی آغا کو آؤٹ قرار دے دیا گیا اور وجہ یہ تھی کہ وہ اپنی کریز سے باہر تھے جب مہدی نے گیند وکٹوں میں مار کر انھیں رن آؤٹ کیا۔
سلمان علی آغا کا یوں ڈرمائی انداز میں رن آؤٹ ہونا تھا کہ بس سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا برپا ہو گیا۔
پاکستانی کرکٹ فینز نے تو ایک اسے ’سپورٹس مین شپ کا قتل‘ ہی قرار دے دیا۔
عبدالواسع نامی ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ’مہدی حسن کی جانب سے سلمان علی آغا کو اس طرح آؤٹ کرنا کھیل کی سپورٹس مین سپرٹ کا بے رحمانہ قتل ہے۔ یہ واقعہ انتہائی شرمناک تھا۔‘
عبدالرحمان نے تو ایکس پر یہ سوال ہی پوچھ ڈالا کہ ’کیا ہم اسے آغا کی جانب سے گیم اویئرنیس کی کمی قرار دیں یا پھر مہدی کی جانب سے سپورٹس مین سپرٹ کی کمی؟‘
پاکستانی ٹیم میں آج صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، عبدالصمد، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد وسیم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی اور اب سیریز میں انھیں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
’بیٹنگ دیکھ کر رونا آیا‘: بنگلہ دیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی’ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم رن ریٹ پر باہر ہوئی‘: پاکستانی ٹیم کے دفاع پر محمد رضوان کو تنقید کا سامناشامل حسین سمیت پاکستانی ون ڈے سکواڈ میں شامل چھ نئے کھلاڑی کون ہیں؟پاکستانی فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات: کرکٹ بورڈ کا رپورٹر سے معافی کا مطالبہ لیکن چینل اپنی خبر پر قائمپاکستان کی پانچ رنز سے فتح مگر ورلڈ کپ سے باہر: ’سوری سری لنکا، آپ کی صلاحیتوں پر شک کیا‘بابر اعظم کی بے بسی، پالیکیلے کی اوس اور بروک کی بے خوفی