آسکرز 2026، پریانکا چوپڑا اور ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ: فلم ایوارڈز کی سب سے بڑی تقریب میں کیا کیا ہوا؟

بی بی سی اردو  |  Mar 16, 2026

Getty Imagesہسپانوی اداکار نے آسکرز کی تقریب کے دوران فلسطین کی آزادی اور جنگیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا

ہالی وڈ فلم ’ون بیٹل آفٹر اینیدر‘ نے بہترین فلم سمیت چھ آسکرز اپنے نام کر لیے ہیں۔اتوار کو امریکی شہر لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والے آسکرز کی تقریب میں اس فلم نے 13 نامزدگیاں حاصل کیں جس میں بہترین فلم، کاسٹ، معاون اداکار اور بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

ریکارڈ 16 نامزدگیاں حاصل کرنے والی ہارر تھرلر فلم ’سنرز‘ بھی بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل تھی۔

لیکن اس تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار کی جانب سے فلسطین کے حق میں لگایا جانے والا نعرہ توجہ کا مرکز بنا۔

دیکھے اس تقریب میں کیا ہوا؟

بہترین اداکارDisney via Getty Images

’سنرز‘ کے اداکار مائیکل بی جارڈن کو بہترین اداکار کا آسکرز ملا۔

بہترین اداکارہ

فلم ’ہیملٹ‘ میںولیم شیکسپیئر کی بیوی ایگنس کا کردار ادا کرنے والی آئرش اداکارہ بہترین اداکارہ کا آسکرز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

بہترین معاون اداکارہGetty Imagesایمی میڈیگن

’وپینز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ایمی میڈیگن بہترین معاون اداکارہ کا آسکرز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

’ون بیٹل آفٹر اینیدر‘ کے اداکارشان پین کو بہترین معاون اداکار جبکہ بہترین سکرین پلے کا اسکرز بھی اسی فلم کے نام رہا۔

بہترین اینیمیٹڈ فلم کا آسکرز KPop Demon Hunters کو ملا جبکہ بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم کا آسکرز The Girl Who Cried Pearls کے نام رہا۔

بہترین ملبوسات ڈیزائن کرنے کا آسکرز فلم ’فرینکنسٹائن‘ کے لیے کیٹ ہولیکو ملا۔

AFP via Getty Imagesاداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کی، پریانکا کو بطور مہمان ایوارڈ پیش کرنے کے لیے بھی مدعو کیا گیا

امریکی ٹی وی میزبان اور کامیڈین کونن اوبرائن نے اس سال آسکرز کی میزبانی کی، انھیں 2025 میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے دوبارہ یہ ذمے داری سونپی گئی۔

کچھ فنکار جو اس سال کی بڑی فلموں میں نظر آئے لیکن انفرادی طور پر نامزد نہیں ہوئے انھیں بھی ایوارڈز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ان میں نکول کڈمین، پریانکا چوپڑا جو نس، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، این ہیتھ وے اور کرس ایونز بھی مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔

AFP via Getty Imagesسارہ خاکی اور محمد رضا عینی، 2026 کے آسکرز میں دستاویزی فلم ’کریکنگ راکس‘ کے ڈائریکٹر

اس سال کے آسکرز کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکہ اور اسرائیل ایران کے ساتھ جنگ ​​میں ہیں اور ان کشیدگی کے اثرات لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب کے ماحول میں واضح طور پر نظر آئے۔

آسکرز کی تاریخ میں نامزد ہونے والی پہلی ایرانی دستاویزی فلم ’کریکنگ دی راکس‘ کے ڈائریکٹر سارہ خاکی اور محمد رضا عینی نے تقریب سے چند منٹ قبل آسکرز ریڈ کارپٹ پر بی بی سی فارسی کو بتایا کہ ’ایرانی عوام اس تمام دکھ اور تکلیف کے مستحق نہیں ہیں۔ ہم یہ نامزدگی اپنے ہم وطنوں کے نام کرتے ہیں۔‘

بہترین سکرین پلےAFP via Getty Imagesپال تھامس اینڈرسن

امریکی فلم ساز پال تھامس اینڈرسن نے ’ون بیٹل آفٹر اینیدر‘ کے لیے بہترین ایڈاپٹڈ سکرین پلے کا آسکرز جیتا۔ یہ ان کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے، اس سے قبل وہ 14 بار نامزد کیا جا چکے ہیں۔

بہترین اوریجنل اسکرین پلےAFP via Getty Imagesریان کوگلر

امریکی فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ریان کوگلر اپنی فلم 'سنرز' کے لیے بہترین اوریجنل اسکرین پلے کے لیے آسکرز کے حقدار قرار دیے گئے۔

بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلمAFP via Getty Images

امریکی ہدایت کار کرس ایپل ہینس، جنوبی کوریائی-کینیڈین سکرین رائٹر میگی کانگ اور پروڈیوسر مشیل وونگ نے 'K-Pop Warriors' کے لیے بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکرز جیتا۔

Getty Imagesہاویئر بارڈیم اور پریانکا چوپڑا

تقریب کے دوران ہال اُس وقت تالیوں سے گونج اُٹھا جب ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈیمنے ’فری فلسطین اور نو وار‘ کی بات کی۔ اس دوران انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

AFP via Getty Imagesلیونارڈو ڈی کیپریو بھی اکیڈمی ایوارڈز کی اس تقریب میں شریک ہوئے

اس سال کے آسکرز کچھ حوالوں سے معمول سے زیادہ غیر متوقع تھے، مثال کے طور پر بہترین اداکار اور بہترین معاون اداکارہ کے ایوارڈز نے لوگوں کو حیران بھی کیا۔

بہت سے افراد کا خیال تھا کہ ’ون بیٹل آفٹر اینیدر‘ اور ’سنرز‘ کو زیادہ ایوارڈز ملیں گے اور ایسا ہی ہوا۔

جیسی ہکلے بھی ایوارڈ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی تھیں اور ایسا ہی ہوا۔

آسکرز تقریب نے کس طرح کینیا کی ایک ڈیزائنر کی زندگی اور قسمت بدل ڈالی؟’سب کے لیے دعا کرتی ہوں کہ رز احمد جیسا بال سنوارنے والا ملے‘آسکرز میں بہترین فلم کا انعام غلط فلم کے نامہالی وڈ کی وہ معروف اداکارہ جنھوں نے مرتے دم تک اپنی انڈین شناخت چھپائی ’اب پاکستان کا مستقبل ہندوستان طے کرے گا‘: دھورندھر 2 کا ٹریلر اور سنجے دت کی سوشل میڈیا پوسٹ پر تنقید’صبا قمر نے ہامی بھری تو اندازہ ہو گیا کہ ڈرامہ ہٹ ہو گا‘: ’معمہ‘ کی کہانی خود ایک معمہ کیوں بن گئی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More