پہلے ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم 200 رنز پر آؤٹ: ’ایسا محسوس ہوا جیسے آسٹریلیا ٹیسٹ جبکہ پاکستان ٹی20 کھیل رہا ہو‘

بی بی سی اردو  |  May 30, 2026

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی ٹیم 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے ایک معتدل ہدف ملا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور ابتدا سے ہی پاکستانی بولرز نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن آرڈ کو دباؤ میں رکھا۔

میچ کے ابتدائی اوورز میں آسٹریلوی اوپنرز نے قدرے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن جلد ہی پاکستانی سپنرز نے میچ کا رخ اپنی جانب موڑ دیا۔

پاکستان کی جانب سے خاص طور پر سپن بؤلنگ نے آسٹریلیا کے مڈل آرڈر کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان سپنر عرفات منہاس نے نمایاں کارکردگی دکھائی اور ابتدائی مراحل میں ہی اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے آسٹریلیا کی بیٹنگ کو جھٹکے دیے۔ انھوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ان کے علاوہ ابرار احمد نے بھی دو وکٹیں لے کر دباؤ برقرار رکھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر نے بھی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

آسٹریلوی بیٹنگ کا احوال

اس میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جہاں اننگز کی بنیاد اوپنر میتھیو شارٹ نے 55 رنز بنا کر رکھی، جبکہ میٹ رینشا نے 61 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم دیگر بلے باز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

ایلکس کیری 19، جوش انگلس 13 اور میتھیو کوہنیمن 24 رنز بنا سکے جبکہ مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور تنویئر سنگھا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے بلے باز زیادہ مزاحمت نہ کر سکے، جس کے باعث وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ٹیم بڑا سکور کھڑا کرنے میں ناکام رہی۔

مڈل آرڈر میں مختصر مزاحمت کے باوجود ٹیم ایک بڑے مجموعے تک نہ پہنچ سکی اور پوری اننگز 200 رنز پر سمٹ گئی۔

’پاکستانی سپنرز نے آسٹریلیا کو گوگل میپس کے بغیر گھما دیا‘

سوشل میڈیا پر اس میچ کے حوالے سے صارفین کی جانب سے دلچسپ اور بعض مزاحیہ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ایکس پر بعض صارفین نے پاکستانی بؤلنگ، خاص طور پر سپنرز کی کارکردگی کو سراہا۔

کرکٹر لوور نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’آج آسٹریلوی بلے بازوں کو ایسے گھمایا گیا جیسے گوگل میپس کے بغیر راستہ ڈھونڈ رہے ہوں۔‘

کچھ صارفین نے آسٹریلیا کی سست بیٹنگ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے وہ ون ڈے کے بجائے ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں جبکہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے انداز میں کھیل رہی ہو۔

عرفات منہاس کی باؤلنگ بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہی اور کئی صارفین نے ان کی کارکردگی کو نہایتمہارت سے تعبیر کیا۔

دوسری جانب کچھ مداحوں نے مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب پاکستانی ٹیم اپنے ردھم میں ہوتی ہے تو پھر کسی بھی بڑی ٹیم کے لیے اسے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایک صارف نے مشورہ دے ڈالا کہ ’اگر پاکستان نے یہی تسلسل برقرار رکھا تو وہ نہ صرف یہ میچ بلکہ پوری سیریز اپنے نام کر سکتا ہے۔‘

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: پاکستانی سکواڈ کا اعلان، رضوان کو ڈراپ کرنے اور شاداب کی شمولیت پر تنقیدوہ ’خفیہ ہتھیار‘ جس کی مدد سے مچل سٹارک نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیاویبھو سوریاونشی: آئی پی ایل ریکارڈ قائم کرنے والے 15 سالہ بلے باز کا شاہد آفریدی سے موازنہ کیوں کیا گیا؟’پاکستانیوں کے ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے تو ٹریوس ہیڈ سے بھی ہاتھ ملا لیتے‘: آسٹریلوی کرکٹر سے مصافحہ نہ کرنے پر کوہلی پر تنقید’پہلے ہی بتا دیں میری ضرورت ہے یا نہیں:‘ کوہلی کی 2027 کا ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش اور شکوہپاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کنگزمین کے تاریخی کم بیک اور راولپنڈیز کی ناکامی کی پیچھے چھپی کہانی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More