سمجھداری یا بیماری: کیا گھر کے اندر جوتے پہننے سے آپ کی صحت کو خطرہ ہے؟

بی بی سی اردو  |  Jun 16, 2026

Getty Imagesآپ گھر میں جوتے اتارتے ہیں یا پہنے رکھتے ہیں، اس کا انحصار زیادہ تر اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کہاں پلے بڑھے

صوفیہ کی بات سن کر پیڈیا ٹریفونووچ حیران رہ گئے۔

وہ صوفیہ کو جیون ساتھی بنانے والے تھے اور پہلی بار ان کے گھر گئے تھے۔ اندر داخل ہونے پر صوفیہ نے ان سے کہا کہ وہ جوتے پہنے رکھ سکتے ہیں۔

پیڈیا یاد کرتے ہیں کہ انھوں نے جواب دیا تھا کہ جس جگہ آپ لوگ سوتے ہیں، وہاں بھی جوتے پہنتے ہیں۔ اس وقت مجھے لگا کہ یہ تو بہت کراہت آمیز ہے۔‘

صوفیہ کا تعلق امریکہ سے ہے جبکہ پیڈیا سربیا سے ہیں اور وہ بھی اتنی ہی حیران ہوئیں جب انھیں معلوم ہوا کہ پیڈیا گھر میں داخل ہوتے ہوئے جوتے اتار دیتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں میرے پاؤں کی بو آئے؟ مجھے میرے جوتے پہنے رکھنے دیں۔ میں ایسا ہی محسوس کرتی تھی۔‘

اس جوڑے کے مختلف خیالات ایک وسیع عالمی بحث کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ بات انھیں تب معلوم ہوئی جب انھوں نے اس بارے میں آن لائن لکھا۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں پیڈیا گھر میں چپل اور صوفیہ جوتے پہنے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اس پر سینکڑوں تبصرے ہوئے کہ کون زیادہ صاف ستھرا ہے۔

تو صحیح کون ہے؟ کیا گھر کے اندر جوتے پہننا صحت کے لیے خطرہ ہے؟ بی بی سی ورلڈ سروس نے اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک مائیکرو بایولوجی لیباریٹری کا دورہ کیا۔

Sophia Trifunovicصوفیہ اور پیڈیا ٹریفونووچ کے گھر میں جوتے پہننے یا اتارنے کا معاملہ بحث کا ایک بڑا موضوع تھاعالمی اختلاف

آپ گھر میں جوتے پہنیں یا نہ پہنیں، اس بات کا انحصار عموماً اس بات پر ہوتا کہ آپ کہاں پلے بڑھے۔

مشرق وسطیٰ، ایشیا اور بلقان کے بیشتر ممالک میں گھر کے اندر جوتے پہننا بد تمیزی سمجھا جاتا ہے جبکہ یورپ اور امریکہ کے بعض حصوں میں مہمان سے جوتے اتارنے کو کہنا غیر مہذب سمجھا جا سکتا ہے۔

جاپان میں اس حوالے سے سخت ترین اصول ہیں۔ زیادہ تر گھروں میں داخلے پر ایک خاص جگہ ہوتی ہے جسے جینکان کہا جاتا ہے۔ اس سے آگے جوتے پہننے کی اجازت نہیں ہوتی۔

لندن یونیورسٹی میں علم الانسان (اینتھروپولوجی) کے سینیئر لیکچرر ڈاکٹر فابیو گیگی کہتے ہیں کہ اگر کوئی سیاح جوتے اتارنا بھول جائے تو ’فوری طور پر سخت ردعمل سامنے آتا ہے۔ لوگ تقریباً اچھل کر آپ سے کہتے ہیں کہ رکیں، اپنے جوتے اتار دیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ اس ردعمل کا محرک صحت بھی ہے اور فلسفہ بھی۔ ’علامتی طور پر دیکھا جائے تو باہر کی دنیا کو آلودگی، خطرے اور ہر اس چیز سے جوڑا جاتا ہے جو گندی اور ناپاک ہو جبکہ گھر ایسی جگہ وہ ہے جسے آپ صاف ستھرا اور پاکیزہ رکھنا چاہتے ہیں، بہت سی مذہبی رسومات اسی تصور کے گرد ترتیب دی گئی ہیں۔‘

جوتوں کی بدبو کا وہ ’حل‘ جس پر عالمی انعام ملا جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہےقرعہ اندازی کے ذریعے خریدے گئے 55 لاکھ روپے کے جوتے جو ’نقلی‘ نکلےگرمیوں میں اپنے پیروں کی دیکھ بھال، جوتوں کا انتخاب کیسے کریںجوتوں پر کون سے جراثیم ہوتے ہیں؟

ہم جوتوں کا ایک ایسا جوڑا مائیکرو بایولوجی لیباریٹری لے کر گئے جسے برطانیہ کے شہر برائٹن میں ایک ہفتے کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔

یونیورسٹی آف برائٹن میں ڈاکٹر سارہ نے جوتوں کے اوپر اور نیچے سے نمونے لیے اور انھیں ایک رات کے لیے پیٹری ڈش میں رکھا گیا۔

اگلے دن مائیکرو سکوپ کے تحت جائزے میں مختلف قسم کے جراثیم سامنے آئے۔

ان میں انفیکشن کا سبب بننے والا سٹیفیلوکوکس اوریئس بھی شامل تھا، ڈاکٹر سارہ کے مطابق جو صحت مند افراد کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’اگر آپ کو زخم لگ جائے اور اس میں سٹیفیلوکوکس اوریئس داخل ہو جائے تو پیپ والا انفیکشن پیدا ہو سکتا ہے۔‘

ڈاکٹر سارہ نے بتایا کہ یہ کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد میں نمونیا اور خون کے انفیکشن کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

جوتوں پر سٹیفیلوکوکس ایپیڈرمیڈس بھی پایا گیا جو عام طور پر جلد پر ہوتا ہے، یہ جرثومہ کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد میں سنگین بیماری کا سبب بن سکتا ہے اور عموماً مریضوں کو ہسپتال میں قیام کے دوران لگ جاتا ہے۔

دیگر تحقیقی جائزوں سے یہ بھی واضح ہوا کہ جوتوں پر ای کولی جیسے فضلاتی بیکٹیریا بھی ہو سکتے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف بایومیڈیکل سائنس کی صدر ڈاکٹر سارہ کہتی ہیں کہ دنیا بھر میں مختلف قسم کے بیکٹیریا، فنگس اور طفیلیے ہو سکتے ہیں۔

BBCگندے دکھائی دینے والے جوتے کیا واقعی خطرہ بن سکتے ہیں؟کیا باہر کے جراثیم ہمارے گھروں میں زندہ رہ سکتے ہیں؟

تحقیق بتاتی ہے کہ جوتے بیرونی ماحول سے جراثیم کو گھر کے اندر منتقل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سارہ کہتی ہیں کہ ’کافی شواہد موجود ہیں کہ یہ جراثیم گھر میں زندہ رہ سکتے ہیں اور دوسروں میں منتقل ہو سکتے ہیں۔‘

ان کے مطابق یہ جراثیم کئی دن تک زندہ رہ سکتے ہیں اور گرم قالین پر تو ان کی زندگی مزید بڑھ جاتی ہے۔ حتیٰ کہ بعد میں دوبارہ زندہ ہو کر مزید انسانوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سارہ نے مزید وضاحت کی کہ ’اگر آپ کسی بچے کے ساتھ قالین پر رینگ رہے ہوں، تو جب آپ قالین پر دباؤ ڈالتے ہیں تو آپ جراثیم کو دوبارہ متحرک کر دیتے ہیں۔‘

یہ خطرہ صحت مند بالغ افراد کی نسبت کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد کے لیے زیادہ ہوتا ہے، جیسے کہ شیر خوار بچے اور ضعیف افراد۔

اگرچہ ڈاکٹر سارہ تسلیم کرتی ہیں کہ جراثیم سے واسطہ پڑنا قوتِ مدافعت کو مضبوط بنا سکتا ہے لیکن وہ کہتی ہیں کہ ہماری روزمرہ زندگی میں ہم پہلے ہی مختلف اقسام کے بیکٹیریا سے رابطے میں آتے رہتے ہیں۔

جوتے پہنیں یا نہ پہنیں؟BBCڈاکٹر سارہ کو جوتوں کے ایک جوڑے پر جراثیم کی بڑی تعداد ملی

ڈاکٹر سارہ کے مطابق اس سوال کا جواب پیٹری ڈش میں موجود ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ گھر کے اندر جوتے پہننا نہ صرف کراہت آمیز ہے بلکہ صحت کے لیے حقیقی خطرہ بھی ہے۔ ’آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں، گھر کے اندر داخل ہوتے ہی جوتے ضرور اتارنے چاہئیں۔‘

وہ وضاحت کرتی ہیں کہ اگر آپ واقعی جوتے پہن کر رکھنا چاہتے ہیں تو دروازے پر میٹ استعمال کرنا اور قالین نہ بچھانا گھر میں جراثیم کی مقدار کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

’مثالی طور پر آپ کو ہفتے میں کم از کم ایک بار اپنے گھر کی اچھی طرح صفائی کرنی چاہیے، یہ بیکٹیریا، دھول اور گندگی کو قابو میں رکھنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔‘

اب شادی کے بعد صوفیہ اور پیڈیا نے ایک سمجھوتہ کر لیا ہے۔

صوفیہ کہتی ہیں کہ ’میرے خیال میں، میں ہمیشہ جوتے پہننا ہی پسند کروں گی لیکن مجھے معلوم ہے کہ جب میں سربیا جاؤں گی تو مجھے چپل پہننی پڑے گی۔'

اور امریکہ میں وہ اپنے گھر میں جو جوتے پہنتی ہیں، انھیں پہن کر باہر نہیں جاتیں۔ وہ کہتی ہیں کہ #مجھے پاؤں میں ان کا وزن پسند ہے کیونکہ میں اسی عادت کے ساتھ بڑی ہوئی ہوں۔

پیڈیا نے بھی صوفیہ کی بعض عادات اپنا لی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’کبھی کبھار میں جلدی میں جوتے پہن کر ہی گھر میں داخل ہو جاتا ہوں۔‘

صوفیہ کہتی ہیں کہ ’ہم ایک دوسرے کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کر رہے، نہ مجھے مکمل طور پر امریکی بننا ہے اور نہ پیڈیا کو مکمل طور پر سربیائی۔ ہم دونوں اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اسے یکجا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

جوتوں کی بدبو کا وہ ’حل‘ جس پر عالمی انعام ملا جوتے گھر سے باہر اتارنے کی آسان عادت جو آپ کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہےوہ نوکیلے جوتے جنھیں لندن میں ’شیطانی پنجے‘ قرار دے کر پابندی لگائی گئیقرعہ اندازی کے ذریعے خریدے گئے 55 لاکھ روپے کے جوتے جو ’نقلی‘ نکلےصابن کی ٹکیہ سے بھی ہلکے جوتے جنھوں نے میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں مدد دیگرمیوں میں اپنے پیروں کی دیکھ بھال، جوتوں کا انتخاب کیسے کریں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More