کیا آج کل آپ کا بھی بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے؟ جانیں بل کی قیمت کو آدھا کرنے کے 5 طریقے جن سے ہو ہر ماہ ہزاروں روپے کی بچت

ہماری ویب  |  Aug 04, 2021

موسم کوئی بھی ہو لیکن ہر مہینے بجلی کا بل دیکھ کر ہم دل تھام لیتے ہیں۔ دراصل ہر گھر میں الیکٹرانک کی ایسی مشین ہوتی ہیں جو ہر موسم میں استعمال ہوتی ہیں اور بہت زیادہ بجلی کھینچتی ہیں۔ آج ہم انھیں مشینوں کے بارے میں بتائیں گے کہ کس طرح ان میں بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے

پانی کی موٹر

بجلی خرچ کرنے والے آلات میں سب سے زیادہ بجلی پانی کی موٹر ہی خرچ کرتی ہے۔ پانی ٹنکی میں چڑھانے کے لیے چھوٹی موٹر خریدیں۔ جتنا چھوٹا پمپ ہوگا اتنا ہی وہ بجلی کم لے گا

مائکرو ویو اون

مائکرو ویو اون استعمال کے فوراً بعد نہ صرف بند کردیں بلکہ اس کا تار بھی الگ کردیں۔ اس کے علاوہ موبائل چارجر کو بھی استعمال کے فوری بعد بند کرکے چارجر علیحدہ رکھنا بہتر ہوتا ہے اس سے بجلی کی بچت بھی ہوتی ہے

استری

استری کے وقت بجلی بچانے کے لئے سب سے پہلے استری چیک کریں کہ وہ صاف ہے یا نہیں۔ اس کے بعد کوشش کریں کہ کپڑوں کو دھونے کے بعد ہینگر میں لٹکا کرسکھائیں تاکہ ان پر شکنیں زیادہ نہ ہوں۔ ایک ہفتے کے کپڑے ایک ہی دن استری کرکے ہینگ کرلیں تاکہ بجلی کی بچت ہو

فریج

فریج میں بجلی کی بچت کرنے کے لیے تھرموسٹیٹ کو موسم کے حساب سے سیٹ کریں اور فریج کو باہر یا کھلی چھت میں رکھنے کء بجائے اندر ٹھنڈی جگہ پر رکھیں تاکہ ٹھنڈا کرنے کے لئے زیادہ کمپریسر پر زیادہ دباؤ نہ ہو اور وہ زیادہ بجلی نہ لے

پنکھا

پنکھا اتنا بڑا ہی لیں جتنی کمرے میں ضرورت ہے۔ بہت بڑے سائز کا پنکھا زیادہ بجلی لیتا ہے۔ اگر بہت زیادہ گرمی ہے اور اے سی چل رہا ہے تو کمرا ٹھنڈا ہونے کے بعد اے سی بند کرکے پنکھا چلا لیں۔ اس سے اے سی کم چلے گا اور بجلی کی بچت ہوگی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More