اب مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر، انتہائی اہم اعلان کردیا گیا

ہماری ویب  |  Sep 20, 2021

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے والوں کیلئے نئی ہدایت سامنے آگئی، جس کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے والوں کیلئے اجازت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز، وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کرونا کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم نئی ہدایت کے مطابق نمازیوں کو مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جبکہ ریاض الجنٰہ میں نماز، روضہ رسول ﷺ پرحاضری کیلئے اعتمرنا ایپ پر درخواست دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی صحت کے بارے میں حکومت کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More