پیٹرول پر سبسڈی دینے کی تجویز

سماء نیوز  |  Oct 23, 2021

فوٹو: اے ایف پی

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے 10 سے 20 روپے فی لیٹر پیٹرول پر سبسڈی بینک اکاؤنٹ یا فیول کارڈ سے دینے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویزن کے مطابق سستا پیٹرول ماہانہ 35ہزار روپے سے کم آمدنی والوں کے لیے ہونا چاہیے جس کے لیے آمدنی، رہائش اور خاندان کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ 35 سال سے زائد عمر والے افراد سبسڈی کے اہل ہونے چاہیں نہ ہی کمرشل بائیکس شامل ہوں، ملک میں پونے دو کروڑ موٹر سائیکلز ہیں جن کے ليے فیول سبسڈی 20 سے 40 ارب روپے ہوگی۔

سبسڈی دینے کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم عمران خان سے لی جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے 16 اکتو بر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول 10.49 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 12.44 روپے فی لیٹر مہنگا کیا۔

اوگرا نے 14 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کو کرنا تھا، رد و بدل کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہونا تھا۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 10.49 روپے اضافے سے 137.79 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کے نرخ بھی 12.44 روپے فی لیٹر بڑھ گئے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 134.48 روپے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 10.95 روپے اضافے کے بعد 110.26 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 8.84 روپے اضافے سے 108.35 روپے کا ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More