اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستان نے کرغزستان کو شکست دے دی

اردو نیوز  |  Jul 05, 2025

انڈونیشیا میں اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز گروپ ڈی کے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کے بعد کرغزستان کو بھی شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے میچ میں کرغزستان کو دو ایک سے شکست دی جو کہ پاکستانی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح ہے۔

یہ پاکستان کا آخری گروپ میچ تھا۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ اب ان کی قسمت کا فیصلہ گروپ کے دوسرے میچ میں چائنیز تائی پے اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والے مقابلے کے نتیجے پر منحصر ہے۔

اس سے قبل کرغزستان کی ٹیم پاکستان سے 21 پوائنٹس اوپر تھی۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے ہی 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More