ٹی20ورلڈکپ:بنگال ٹائیگرز کا انگلش ٹیم کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

سماء نیوز  |  Oct 27, 2021

ٹی20ورلڈکپ کے 20ویں میچ میں بنگلادیش نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کو بڑا ٹارگٹ دے کر انڈر پریشر کرنے کی کوشش کرینگے۔

بنگلادیش کا اسکواڈ

کپتان محمود اللہ ریاض، نعیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، عفیف حسین، نورالحسن، مہدی حسن، نسیم احمد، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان آئن مورگن، جیسن رائے، جوز بٹلر، ڈیوڈ ملان، جونی بیرسٹو، لیام لیونگسٹن، معین علی، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More