کیسے ان کھل کھلاتے چہروں کی خوشی بچھو کھا گے؟ رود دینےوالی سٹوری

روزنامہ اوصاف  |  Aug 13, 2022

کراچی(نیوز ڈیسک)میزبان سیدہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر عامر لیاقت اور اپنے بچوں کی تصاویر انسٹاگرامپر شیئر کی ہیں۔بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری پر دعا اور احمد کے ہمراہ عامر لیاقت کی پرانی یادیں شیئر کیں اور لکھا 'کچھ لوگ زندگی کے لیے بچھو ثابت ہوتے ہیں'۔انہوں نے مزید کہا 'انسانوں کی خوشیوں کو ڈنگ مار کر اُنہیں تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں'۔سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ 'اِن تینوں چہروں کی ہنسی بھی بچھو کھا گئے ہیں'۔تاہم انہوں نے اپنی اسٹوری میں کسی کا نام نہیں لیا۔واضح رہے کہ عامر لیاقت 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔سیدہ بشریٰ اقبال سابق رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ اہلیہ ہیں، ان کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور تھیں جو کہ اب ایک اداکارہ ہیں۔عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ہیں جو عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت میں بشریٰ اقبال کے خلاف کیس لڑ رہی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More