میں نے کعبہ کو 3 دن تک دیکھا اور میری آنکھیں ٹھیک ہوگئیں ۔۔ 91 عمرہ کرنے والے پاکستانی کا حج کے دوران پیش آنے والے معجزے کا دعویٰ

ہماری ویب  |  Nov 28, 2022

ہر مسلمان اپنے دل میں یہ خواہش محفوظ کر کے رکھتا ہے کہ وہ اللہ کا گھر (کعبتہ اللہ شریف) اور اس کے رسولﷺ کا شہرِمدینہ کی ٹھنڈک اپنی آنکھوں میں بسائے۔ یہ بات تو طے ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو خود اپنے گھر آنے کی دعوت دیتا ہے مگر وہ لوگ زیادہ خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اللہ اپنے گھر کی خدمت کی توفیق دیتا ہے۔

انہی میں ایک خوش قسمت پاکستانی بھی شامل ہے جن کا نام حافظ رمضان سیالوی ہیں جنہیں کم عمری میں ہی کعبہ کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا۔ حافظ رمضان سیالوی نے اپنی زندگی میں 91 عمرہ کیے۔

حافظ رمضان نے ڈیجیٹل پاکستان کے ویب چینل کو اپنی پوری کہانی بیان کی جس کو جاننے کے بعد ایمان تازہ ہوجائے۔ حافظ رمضان نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی حضور پاک ﷺ کی نعت شریف سننے اور پڑھنے سے بہت لگاؤ تھا۔میری والدہ صاحبہ نے ایک دن کہا کہ ہمارے بزرگوں کو بہت شوق تھا کہ ہم بھی نبی پاک ﷺ کی بارگاہ مقدس میں جا کر قلم بوسی کریں۔

انہوں نے پھر 1970 سے تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرنا شروع کردیئے۔ میں اس دوران چھوٹا تھا اور قرآن پاک حفظ کر رہا تھا۔ مجھے میرے والدین نے ساتھ ملایا اور براستہ ملتان سے کوئٹہ پھر تفتان بارڈر کراس کر کے ایران گئے جہاں ہم نے تقریبا 18 دن قیام کیا پھر سفر یوں ہی جاری رہا اور آخر کار سعودی عرب کی سرزمین میں پاؤں رکھے۔

حافظ رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ وہاں پہنچ کر یقین نہیں آیا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ ہماری تو کوئی اوقات ہی نہیں ہے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں۔ ہم مدینہ پہنچے جہاں ہمارا 22 دن قیام رہا۔

حافظ رمضان نے کیا معجزہ بتایا؟

پاکستانی بزرگ حافظ رمضان جب مدینہ سے مکہ پہنچے تو وہاں کی خوبصورتی دیکھ کر کھو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میری آنکھیں کمزور تھیں اس وقت میں عینک لگاتا تھا۔ میں جب مسجد الحرام میں بیٹھ کر قرآن پڑھنے کے لیے بیٹھتا تھا تو میری آنکھیں درد کرتی تھیں۔ مجھے ٹھیک سے نظر نہیں آتا تھا۔ پھر ایک اللہ کا نیک بندہ میرے پاس آیا اور مجھے سے میری پریشانی کے بارے میں سوال کیا تو میں نے بتایا کہ میں قرآن حفظ کر رہا ہوں مگر میری آنکھیں بہت دکھ رہی ہیں۔

تو ان بزرگ نے مجھ سے کہا کہ آپ قرآن پاک بند کر دیں اور آدھا گھنٹہ کعبہ شریف کو دیکھتے رہیں، میں نے پندرہ منٹ تک کعبہ کو دیکھا پھر عشاء کے بعد اپنے مقام پر چلے گئے پھر اگلے روز ظہر کی نماز کے لیے وہاں آئے اور میں اسی جگہ پر بیٹھا (باب الفتح کے قریب) اور ایسا کرتے مجھے تین روز ہوچکے تھے پھر مجھے محسوس ہونے لگا کہ آنکھیں میری ٹھیک ہوگئی ہیں۔

حافظ رمضان سیالوی نے اپنے معجزے کے بارے میں بتایا کہ جب میں عینک لگانے لگا تو مجھے ٹھیک سے نظر نہیں آتا اور جب عینک اتار کر دیکھتا تو مجھے بالکل صاف دکھائی دینے لگا۔ اللہ نے مجھے پر احسان کیا اور کعبتہ اللہ شریف کی مجھ پر کرامات تھیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More