وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان اور سعودیہ کا درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے، معاہدہ خطے اور دنیا میں سلامتی و امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم ہے۔
معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ مضبوط بنانا ہے کسی ملک کیخلاف جارحیت دونوں ممالک کیخلاف جارحیت تصور ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ودیگر وزرا بھی شریک تھے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔