پرانے زمانے کے فریج میں ایک ساتھ کئی چیزیں رکھتے تھے ۔۔ ماضی میں کم قیمت میں بہترین فریج کیسے آسانیاں پیدا کرتا تھا، دیکھئے

ہماری ویب  |  Nov 29, 2022

فریج آج ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے، آپ کو ٹھنڈا پانی چاہیے یا کھانوں یا سبزیوں کو محفوظ رکھنا ہے اس کیلئے فریج لازمی ہے لیکن جدید دور میں چونکہ ضروریات بڑھتی جارہی ہیں اس لئے ایک فریج میں مختلف اشیاء رکھنا مشکل ہوچکا ہے جس کیلئے فریج کے ساتھ فریزر بھی گھروں کی ضرورت بن چکا ہے۔

کچھ لوگوں کیلئے روزانہ سبزی، پھل، گوشت اور دیگر اشیاء خریدنا مشکل ہوتا ہے اس لئے وہ کئی کئی روز کیلئے چیزیں خرید کر ریفریجریٹر میں رکھ دیتے ہیں جس سے یہ چیزیں کئی روز تک محفوظ اور قابل استعمال رہتی ہیں ۔اب تو تیار کھانے بھی ڈبے میں دستیاب ہوتے ہیں جنہیں آپ دیر تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ایک مشہور کہانی ہے کہ فرنچ انجینئرچارلس ٹیلیے نے ایک بحری جہاز میں 1876 میں ایک ریفریجریشن سسٹم نصب کیا۔ اس کو گوشت سے بھرا اور فرانس سے ارجنٹینا بھیجا۔ 105 روز کے سفر کے بعد جب جہاز لنگر انداز ہوا تو گوشت قابلِ استعمال تھا۔

ارجنٹینا کے اخبار نے شہ سرخی لگائی سائنسی انقلاب زندہ باد۔ 1902 میں ریفر کہلانے والے 460 ایسے جہاز عالمی سمندروں میں پھر رہے تھے جس میں ارجنٹینا کا ملین ٹن گوشت برآمد ہوتا تھا۔ کیلے اور بہت کچھ اور اب دنیا کا سب سے امیرترین ملک ارجنٹینا تھا۔

یہاں سے فریج کا تصور مضبوط ہوا اور ہوتے ہوتے یہ ریفریجریٹر گھروں تک پہنچ گیا اور اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک ہی فریج میں ڈھیروں فیچرز ہوتے تھے اورکئی اشیاء ایک ساتھی رکھی جاتی تھیں اور ماضی میں کم قیمت میں فریج انسانوں کیلئے بے شمار آسانیاں پیدا کرتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More