ناسا نے زمین جیسا سیارہ دریافت کر لیا

ہم نیوز  |  Jan 13, 2023

ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین نے ایک سیارہ دریافت کر لیا ہے جو بہت حد تک زمین کے جیسا ہے۔ 

اس پتھریلے سیارے کا نام ایل ایچ ایس 475 بی ہے اور یہ زمین سے 41 نوری سال کے فاصلے پر برج اوکٹینز میں ہے، سائنسدانوں کی جانب سے آنے والے مہنیوں میں اس سیارے کا مزید مشاہدہ کیا جائے گا تاکہ  نئے سیارے کے بارے میں مزید جانا جا سکے۔

یہ زمین کی طرح ایک چھوٹا سا پتھریلا سیارہ ہے جو  زمین سے کچھ سو ڈگری زیادہ گرم ہے۔ کیا سیارے پر فضا اور آب و ہوا موجود ہے یا نہیں؟ اس سوال پر تحقیقات کی جائیں گی تاہم ٹیم کو یہ یقین ہے کہ اس کی فضا میں سیارہ زحل (سیٹرن) کے ایک چاند ٹائٹن کی طرح میتھین کی کثیف سطح نہیں ہے۔یہ بھی پڑھیں: سب سے پہلے اس سیارہ کا پتا ناسا کے سیٹلائٹ نے دیا تھا پر اس کا مشاہدہ کر کے اس کی موجودگی کی تصدیق جیمز ویب نے کی ہے۔

ناسا کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ جیمز ویب ہمیں ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود زمین جیسی دنیاؤں کے بارے میں نئی معلومات کے قریب سے قریب تر لا رہی ہے اور یہ مشن تو ابھی صرف شروع ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More