’عمر محض ایک عدد ہے‘، 99 سالہ انڈین خاتون کو امریکی شہریت مل گئی

اردو نیوز  |  Apr 09, 2024

دائی بائی نامی ایک 99 سالہ انڈین خاتون نے امریکی شہریت ملنے کے بعد ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) نے اعلان کرتے ہوئے خاتون کو ایک زندہ دل شخصیت قرار دیا ہے۔

امریکی امیگریشن نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "وہ کہتے ہیں کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ یہ اس زندہ دل 99 سالہ خاتون کے لیے سچ لگتا ہے جو ہمارے اورلینڈو کے دفتر میں امریکی شہری بن گئی ہیں۔ دائی بائی کا تعلق انڈیا سے ہے اور وہ وفاداری کا حلف اٹھانے کے لیے پرجوش تھیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی اور ہمارے ایک افسر کے ساتھ تصویر بنوائی ہے۔ دائی بائی کو مبارک ہو۔‘

امریکی ادارے یو ایس سی آئی ایس کو امیگرنٹ ویزا کی درخواستوں، نیچرلائزیشن کی درخواستوں، پناہ کی درخواستوں، اور گرین کارڈ کی درخواستوں کو سنبھالنے کا کام سونپا گیا ہے۔ ایجنسی عارضی کارکنوں جیسے ایچ ون بی ویزا کی درخواستوں کو بھی ہینڈل کرتی ہے، جسے سینکڑوں انڈین تکنیکی ماہرین امریکہ میں کام کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

کچھ انڈین سوشل میڈیا پر سوال کر رہے ہیں کہ امریکہ کو نیچرلائزیشن کے عمل کو مکمل کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا؟ انڈین خاتون برسوں سے اپنی بیٹی کے ساتھ فلوریڈا میں مقیم ہیں۔

ایک صارف نے طنزیہ پوسٹ میں کہا کہ ’افواہ ہے کہ دائی بائی انڈین گرین کارڈ کے بیک لاگ میں تھیں، ہر تین سال بعد اپنے ایچ ون بی کی تجدید کرتی تھیں، اور اب آخر کار ریٹائر ہو سکتی ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’روزگار پر مبنی گرین کارڈ کے بیک لاگ میں زیادہ تر انڈین اپنے گرین کارڈ حاصل کرنے تک ان کی عمریں بھی اس خاتون جتنی ہو جائیں گی۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More