چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

اے پی پی  |  Apr 16, 2024

بیجنگ۔16اپریل (اے پی پی):چین کے قومی ادارے برائے شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون نے کہا ہے کہ چین کے جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ، سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کا جی ڈی پی 29629.9 بلین یوآن تھا جس میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 1.6 فیصد کا ماہانہ اضافہ ہوا۔

چینی میڈیا گروپ کے مطابق چین میں پیداوار کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئے نتائج حاصل کیے ہیں، اور قومی معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے اور یہ مالی سال کی ایک اچھی شروعات ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More