مغربی ممالک اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کا جواب دیں، ترکیہ

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

انقرہ ۔19اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کا جواب دیں۔انہوں نے تنزانیہ کے دورے پر آئے ہوئے صدر سامیہ سلوہو حسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے مغربی ممالک کو ایران کی جوابی کارروائی پر متفقہ طور پر ردعمل دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہی فریقوں کو اب فلسطین کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نےان اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی بربریت کے خلاف اٹھائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کو چھپانے اور اسے ایجنڈے سے ہٹانےکی اسرائیل کی کوششوں کو موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ میں جلد از جلد ایک فوری اور دیرپا جنگ بندی کا حصول ضروری ہے اور پھر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More