دنیا کا ایسا مقام جہاں کبھی بارش نہیں ہوئی، وجہ کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 25, 2024

دنیا کے اکثر ممالک لے لوگ بارش کا خوبصورت نظارہ دیکھتے ہیں اور مون سون کے موسم کا لطف لیتے ہیں۔ لیکن ایک ایسا مقام بھی موجود ہے جہاں کے باسی بارش دیکھنے کو آج بھی ترستے ہیں۔

دنیا میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں کبھی بارش ہی نہیں ہوئی، اسی حوالے سے آج ہم آپ کو دنیا کے اس واحد گاؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں یقیناً یہ بات آپ کو عجیب لگے گی، لیکن یہ سو فیصد سچ ہے کہ اس گاؤں کی زمین پر بادل نہیں برستے اور اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

الحطیب نامی مذکورہ گاؤں یمن کے دارالحکومت صنعاء میں واقع ہے۔ صنعا کے مغرب میں منخ ڈائریکٹوریٹ کے ہرج علاقے میں واقع یہ گاؤں سطح زمین سے تقریباً 3200 میٹر کی بلندی پر سرخ ریت کے پتھر کی پہاڑی کی چوٹی پر موجود ہے دیگر مقامات کی نسبت اونچا ہونے کے باوجود اس جگہ خشک سالی کے حالات نظر آتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس مقام پر بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں برستا۔مگر اس کے باوجود یہ علاقہ خوبصورتی رکھتا ہے اور سیاح یہاں کا لازمی رخ کرتے ہیں۔

اس گاؤں میں پہاڑی علاقے میں بھی انتہائی خوبصورت گھر بنائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ گاؤں میں دن کے وقت شدید گرمی اور رات کا موسم سرد ہوتا ہے۔

یہاں بارش نہ ہونے کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔ یہاں بارش نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ گاؤں کافی بلندی پر واقع ہے۔

یہ گاؤں 3200 میٹر کی بلندی پر ہے۔ جبکہ بادل 2000 میٹر کی بلندی پر بنتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس گاؤں کے بہت نیچے بادل بنتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More