پی سی بی نے وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھ کر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
چیمپئنز ٹرافی سے بھارت کے انکار پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے،وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھ کر آئی سی سی کو خط لکھا گیا ہے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق پی سی بی نے خط میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات پوچھی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے نہ آنے پر اس سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی مالی نقصان کی زد میں آئے گا۔