گوگل کروم پر فروخت کا دباؤ، اجارہ داری ختم کرنے کی کوششیں تیز

سچ ٹی وی  |  Apr 27, 2025

انٹرنیٹ سرچ براؤزر گوگل کروم پر بھی فروخت کی تلوار لٹکنے لگی ہے، جس کے بعد یاہو اور اوپن اے آئی نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق گوگل کے خلاف امریکی حکومت کی جانب سے دائرہ کردہ کیس کی سماعت کے دوران ججز اور امریکی محکمہ انصاف کے وکلا سمیت انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز کے ماہرین بارہا یہ تجویز دے چکے ہیں کہ گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے کروم کو فروخت کردینا چاہیے۔

کیس کی تازہ سماعت کے دوران یاہو کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اگر عدالت گوگل کو کروم کو فروخت کرنے کا حکم دیتی ہے تو ان کی کمپنی براوزر کو خریدنے کے لیے بولی لگائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کروم کی قیمت اربوں ڈالرز میں ہوسکتی ہے، کیوں کہ یہ انٹرنیٹ پر سرچنگ کے لیے سب سے نمایاں براؤزر ہے۔

گوگل کے خلاف اسی کیس میں ججز نے گزشتہ برس بھی کہا تھا کہ گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے کروم کو فروخت کیا جانا چاہیے۔

گوگل کے خلاف ٹرائل جاری ہے اور مزید چند ہفتوں تک جاری رہے گا، اگر امریکی حکومت نے گوگل کے خلاف فیصلہ دیا تو کمپنی کو اپنا کروم براؤزر فروخت کرنا پڑے گا۔

اگرچہ عدالت نے گوگل کو کروم کی فروخت کا حکم نہیں دیا، تاہم اس باوجود چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی اور اب یاہو نے کروم کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

گوگل کے علاوہ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف بھی امریکی حکومت کے اداروں میں ٹرائل جاری ہے اور اس پر بھی انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو فروخت کرنے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو پہلے ہی فروخت کرنے کے لیے قانون سازی جا چکی ہے اور کمپنی اگلے دو ماہ کے اندر ہر حال میں ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز فروخت کرنے کی پابند ہے، دوسری صورت میں ایپ پر امریکا میں پابندی عائد کردی جائے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More