بھارت نے حملہ کیا تو بھر پور فوجی کارروائی کی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

سچ ٹی وی  |  Apr 27, 2025

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خطہ میں دہشت گردی کا اصل شکار پاکستان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگارہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کی ایما پر اسی کی دہائی میں افغان جنگ میں شمولیت ماضی کے حکمرانوں کی غلطی تھی، خطے میں دہشت گردی کا تعلق دہائیوں قبل مغربی ممالک بالخصوص امریکا کی اختیار کردہ پالیسی سے ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی تو پاکستان بھی فوجی کارروائی سے گریز کرےگا لیکن اگر بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو پھر متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More