سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یوتھ کا ناامید ہونا ہے۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ کچھ طلبا سے ملا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا کیا مستقبل ہے۔ اور میرے پاس ان کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اور پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہماری یوتھ نا امید ہے۔ نوجوانوں کے پاس بنیادی حقوق ہونے چاہئیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ اور یہاں نوکری کے مواقع ہوں گے تو نوجوان واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ووٹ رکن کا نہیں ہوتا بلکہ پارٹی کا ہوتا ہے۔