ہماری ویب | May 11, 2025
سیالکوٹ میں جذبہ وطن پرستی دیدنی منظر بن گیا جب سرحد کے قریب پہنچنے والی پاک فوج کی گاڑیوں کا شہریوں نے والہانہ استقبال کیا۔ لوگ ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے، گھروں سے باہر نکل آئے اور وطن کے محافظوں پر پھول نچھاور کیے۔
سڑکوں پر موجود عوام نے "پاک فوج زندہ باد" کے فلک شگاف نعرے لگائے، جوانوں کو گلدستے پیش کیے اور محبت میں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ فوجی جوانوں نے بھی پرجوش انداز میں "پاکستان زندہ باد" کا جواب دے کر عوام کے جذبے کو سلام پیش کیا۔
یہ مناظر صرف سیالکوٹ تک محدود نہ رہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بھی لوگ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے نکلے، مٹھائیاں بانٹیں اور ملک سے محبت کے گیت گنگناتے رہے۔
View this post on Instagram A post shared by عثمان کہوٹ (@usmankahoot)
A post shared by عثمان کہوٹ (@usmankahoot)
عوام کا یہی جذبہ بتاتا ہے کہ جب بھی ملک کو خطرہ لاحق ہو، سویلین اور سپاہی ایک ساتھ ایک صف میں کھڑے ہوتے ہیں — جیسے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More