وہ کون ہوتا ہے ہمارے فنکاروں کو دو ٹکے کا کہنے والا۔۔ میجر گورو آریہ کی بدتمیزی پر ریشم آگ بگولہ ! بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے

ہماری ویب  |  May 12, 2025

"وہ گورَو آریہ کون ہوتا ہے جو ہمارے فنکاروں کو دو ٹکے کا اداکار کہے؟ اُس نے کہا کہ پاکستانی اداکار بھارت میں بھیک مانگ کر کام کرتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے فنکار کبھی جھک کر یا ترس کھا کر کام نہیں کرتے۔ ہر بار باہمی معاہدے کے تحت کام کیا جاتا ہے۔ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے کئی فنکار اُس وقت بولے جب بھارت میں اُن پر پابندی لگ گئی۔ ٹھیک ہے، وہ وہاں کام کر رہے تھے لیکن جب بات وطن کی ہو تو سب کو ڈٹ کر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ میں تو کہتی ہوں کہ ہمیں اپنی افواج کی خدمت کرنی چاہیے۔ اگر ضرورت پڑی تو میں بارڈر پر جانے کے لیے بھی تیار ہوں، کیونکہ ہماری فوجی دن رات ہماری حفاظت کے لیے سرحدوں پر کھڑے ہوتے ہیں، ہمیں بھی اپنے وطن کے لیے ہر قربانی دینی چاہیے۔"

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران اپنے وطن سے محبت اور افواج پاکستان سے وابستگی کا کھل کر اظہار کیا۔ معروف پوڈکاسٹ RNN TV میں نعیم حنیف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے نہ صرف بھارتی ریٹائرڈ میجر گورَو آریہ کو آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ان پاکستانی فنکاروں پر بھی تنقید کی جو بھارت میں کام نہ ملنے کے بعد وطن کی محبت جگانے لگے۔

ریشم نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو کبھی بھی کسی کی بے عزتی برداشت نہیں کرنی چاہیے، خصوصاً ایسے لوگوں کی جو خود نفرت کے بیوپاری ہوں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستانی فنکاروں نے ہمیشہ عزت کے ساتھ کام کیا ہے، نہ کبھی جھک کر کام لیا اور نہ ہی کبھی کمزور بن کر۔

"میں سرحد پر جانے کو بھی تیار ہوں!"

ریشم کا کہنا تھا کہ ہماری افواج جو دن رات ملک کی حفاظت کرتی ہیں، ان کے لیے ہماری خدمات بھی حاضر ہونی چاہییں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ خود بھی سرحد پر جانے کو تیار ہیں۔

پاکستانی عوام کا مثبت ردعمل

ریشم کے ان الفاظ کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب کئی لوگ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، ریشم جیسے فنکاروں کا کھل کر بولنا خوش آئند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More