اہم نکاتوزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پاکستان انڈیا مذاکرات جلد شروع کرنے پر زورپی ایس ایل کے میچز دوبارہ 17 مئی سے شروع کرنے کا اعلانآئی ایس پی آر کی جانب سے انڈین حملوں میں 11 فوجی اہلکاروں اور 40 شہریوں کی اموات کی معلومات جاریپاکستان پیپلز پارٹی کا انڈیا پاکستان جنگ بندی کے بعد بات چیت آگے بڑھانے پر زور
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں واقع بیلئی لاڑئی پیرخانہ مڈل سکول کی طالبات نے اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا ہے۔
منگل کو طالبات پلے کارڈز آٹھائے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں اور ’حق دو، ہم حق مانگ رہے ہیں‘ کے نعرے لگائے۔
طالبات نے اپنے والدین کے ہمراہ ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا۔
والدین کے مطابق سکول میں اساتذہ کے بار بار تبادلوں اور تدریسی عمل کی بندش کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
یوتھ آف شانگلہ نامی تنظیم کے سابق صدر محمد ایدریس نے کہا کہ ’یہ مڈل سکول ہے اور آج تک یہاں صرف ایک استانی ڈیوٹی دیتی آئی ہے اور وہ بھی کئی مہینے غائب رہتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ مل کر بار بار انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے لیکن ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے اس لیے اب طالبات خود پہلی بار احتجاج کے لیے نکلی ہیں۔
’عہدہ پارٹی کی امانت تھا،‘ پی ٹی آئی کے جنید اکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے حوالے کر دیا ہے۔
اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا، پارٹی قیادت کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ جمع کروایا ہے۔
جنید اکبر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پبلک کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضلع نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کا اغوا کے بعد قتل بلوچستان میں چار روز پہلے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو اغوا کیا گیا تھا جن کی لاشیں ضلع نوشکی سے ملی ہیں۔لیویز اہلکاروں کے مطابق چاروں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے اور ان کی لاشیں نوشکی سے تقریباً 25 کلومیٹر دور گلنگور میں ایک ویران علاقے میں سڑک کے پاس پڑی ہوئی ملی ہیں- لاشیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال نوشکی لائی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت ہو گئی ہے-متعلقہ حکام کے مطابق لیویز کے مطابق مقتولین کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان اور پاکپتن سے بتایا گیا ہے۔نوشکی پولیس کے ڈی ایس پی محمد رفیق سمالانی نے اردو نیوز کو بتایا کہ چاروں افراد ایل پی جی ٹینکر کے ڈرائیور تھے جنہیں ایران سے آتے ہوئے 9 اور 10 مئی کی درمیانی شب نوشکی کے علاقے احمدوال میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا- پولیس کے مطابق اغوا کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی-انڈیا پاکستان مذاکرات میں تاخیر نہ کی جائے، امید ہے ہوش مندی سے کام لیا جائے گا: اسحاق ڈارپاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں انڈیا پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ’امید ہے ہوش مندی سے کام لیا جائے گا۔‘وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا یقین تھا کہ پاکستان اس قدر مضبوط صلاحیت رکھتا ہے کہ ہم انڈیا کو زمین پر اور فضا میں شکست دیں گے۔انٹرویو میں وزیر خارجہ نے جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ اگرچہ معاہدہ بظاہراً برقرار ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی مذاکرات ’ابھی تک نہیں ہوئے۔‘انہوں نے کہا ’امید ہے ہوش مندی سے کام لیا جائے گا۔‘وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’ہر ایک کے مفاد میں یہی بہتر ہو گا کہ مزید تاخیر نہ کی جائے اور نہ ہی ان معاملات کو مناسب وقت سے آگے تک کے لیے چھوڑا جائے۔‘
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
منگل کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج مائیک ہیسن کی پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے جو 26 مئی 2025 سے لاگو ہو گی۔‘
دورۂ نیوزی لینڈ کے بعد پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی تھا جس پر موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کی جانچ کے بعد مائیک ہیسن کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ہیسن اس سے قبل نیوزی لینڈ اور کینیا سمیت مختلف بین الاقوامی ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
حج آپریشن معمول پر، آج 28 پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والی حج پروازیں معمول پر آ چکی ہیں۔ منگل کے روز پاکستان کے چار بڑے ایئرپورٹس سے 28 پروازیں سعودی عرب روانہ ہوں گی جن میں پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن سمیت دیگر نجی کمپنیوں کی پروازیں بھی شامل ہیں۔
بعض وجوہات کی بنیاد پر سعودی ایئر لائن کی چار جبکہ ایئر سیال کی ایک پرواز منسوخ ہوئی ہے جنھیں ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی ایئر لائینز نے کشیدگی کے دوران منسوخ ہونے والی پروازوں کے حجاج کو حجاز مقدس پہنچا دیا ہے جبکہ سعودی ایئرلائن آج سے اپنی پروازوں کا آغاز کر کے دو دن میں ریکوری فلائٹس بھی مکمل کر لے گی۔
اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی موت پر اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز منگل کو سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر تشریف لائے اور ورثا سے ملاقات کی۔
سینٹر شبلی فراز نے عثمان یوسف اور انڈیا کے ساتھ لڑائی میں جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر شبلی فراز نے کہا کہ ’مسلح افواج کے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں۔ حالیہ کشیدگی میں پاک فضائیہ نے کامیابی کی نئی مثال قائم کی ہے۔‘
پاکستان کے پاس موجود میزائل ٹیکنالوجی پی پی پی کی قیادت کا کارنامہ ہے، شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والی حالیہ لڑائی کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، میزائل ٹیکنالوجی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا ہی کارنامہ ہے۔
منگل کو شیری رحمان نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو حاصل میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ بھی سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جنگ نہیں، اب جب جنگ بندی ہو گئی ہے تو بات چیت آگے بھی بڑھنی چاہیے۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت لائق تحسین ہے، اپنے ملک کا بھرپور دفاع کیا ہے جبکہ پوری قوم متحد ہو کر اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت اور اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے ارضِ وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی جان جانے پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کی ہے۔
انہوں نے کہا ’مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔‘
وزیرِ اعظم نے انڈین جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم لوگوں کی جان جانے پر بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان انڈیا جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے امریکی نیوز چینل سکائی نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی جنگ بندی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔عطا تارڑ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی گئی ہے اور انڈیا کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت بھی نہیں ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی گروہ نے پہلگام واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ کشمیر میں سات لاکھ انڈین فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ رونما ہونا انڈین سکیورٹی کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں انڈیا بری طرح ناکام ہوا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 10 کے معطل ہونے والے میچز کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے
انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث معطل ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچز کا دوبارہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔
منگل کے روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ آٹھ میچز 17 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مئی کو ہوگا تاہم میچز کا نیا شیڈیول فی الحال جاری نہیں کیا گیا۔
پی ایس یل کے دوبارہ انعقاد کے لیے پراڈکشن، لاجسٹکس اور براڈکاسٹرز کے معاہدوں کو بھی دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت ہوگی۔ براڈکاسٹنگ ٹیموں کے معاہدے 18 مئی کو ختم ہونے تھے جس سے پہلے ہی ٹورنامنٹ کو معطل کر دیا گیا تھا۔
اگر پی ایس ایل میچز مئی کے آخری 10 دنوں میں منعقد ہوتے ہیں تو یہ بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹی20 میچز کے لیے 21 مئی کو پاکستان پہنچنا تھا۔
مزید تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں
عدالت نے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سمیت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے بھی نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے منگل کو علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام بھی پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے رؤف حسن کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رؤف حسن کو بیرون ملک سفر کی اجازت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انڈین حملوں میں 11 فوجی اہلکار اور 40 شہری جان سے گئے، آئی ایس پی آرپاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین حملوں میں 11 فوجی اہلکار اور 40 شہری جان سے گئے۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈین افواج نے بلااشتعال اور قابل مذمت حملے کیے جن میں خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ افراد سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔بیان کے مطابق ’حملوں کے نتیجے میں سات خواتین اور 15 بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوئے۔ 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔‘بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مادر وطن کے دفاع میں پاکستان فوج کے 11 اہلکار شہید اور 78 زخمی ہوگئے۔ پاکستانی آرمی کے چھ اہلکار اور پاکستان ایئرفورس کے پانچ اہلکار شہید ہوئے۔‘مزید تفصیل کے لیے اس لنک پر کلک کریں