سچ ٹی وی | May 13, 2025
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پیرول پر رہائی کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اور قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کل سماعت کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کی جانب سے درخواست میں موجودہ حالات کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More