اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول پرآنے لگیں

سچ ٹی وی  |  May 13, 2025

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بتدریج معمول پر آنے لگا ہے.

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق 11 سے 13 مئی تک 50 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر 28 پروازیں منسوخ، 1 غیر آپریشنل قرار دی گئی۔

 دبئی، ریاض، دوحہ، مدینہ اور استنبول سے پروازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی، 49 بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد سے روانہ ہوئیں، 18 منسوخ ہوئیں، 5 بین الاقوامی پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ یا ملتوی ہوئیں۔ ملکی پروازوں میں بھی بہتری آئی ہے، 28 اندرونِ ملک پروازیں اسلام آباد پہنچیں، ڈومیسٹک پروازوں میں 14 منسوخ، 3 غیر آپریشنل رہیں، کراچی، اسکردو، گلگت، کوئٹہ، لاہور اور پشاور سے پروازوں کی آمد ہوئی۔

 اسلام آباد سے 25 اندرونِ ملک پروازیں روانہ، 9 منسوخ، 4 غیرآپریشنل ہوئیں، بیشتر پروازیں آپریشنل پابندیوں یا بیرونی عوامل کے باعث منسوخ ہوئیں، تاہم فلائٹ آپریشن کی بحالی کا عمل مسلسل جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More